LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور قطر کا تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق ترکیہ میں عالمی ملٹری ڈرون مقابلے میں پاکستان کی دوسری پوزیشن اسحاق ڈار سے چینی سفیر کی ملاقات، خطے میں پائیدار امن کیلئے مذاکرات پر زور مریم نواز کا جون 2027 تک 5734 واٹرفلٹریشن پلانٹ مکمل کرنے کا ہدف شکاگو میں پاک-امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کا انعقاد: پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کے امریکی مارکیٹ کے ساتھ شراکت داری بڑھانے پر زور ریاض ایئرپورٹ پر دو ہفتے بعد پروازیں بحال، حوثیوں کی دوبارہ حملوں کی دھمکی ایران کے ایٹمی پروگرام کو جنگ کی اصل وجہ بتایا گیا، ایران کے پاس جوہری ہتھیار موجود نہیں تھے: اوباما نے ٹرمپ کا بیانیہ مسترد کردیا امریکا اور اسرائیل کے انتخابات کے بعد ٹرمپ ایران پر بڑے حملوں کا حکم دے سکتے ہیں، بلومبرگ امریکا اور اسرائیل کی جارحیت پورے خطے کو لپیٹ میں لے سکتی ہے، پاسداران انقلاب اسرائیل کے مقبوضہ علاقے ایک گھنٹے میں ناقابل رہائش بن جائیں گے، ایران نے خبردار کر دیا ایران پر نئے حملے پر غور کر رہے ہیں، شاید کل ہی شروع کر دیں: امریکی صدر نائیجیریا میں مسلح افراد کے ایک گاؤں پر حملے میں کم از کم 40 افراد ہلاک یوکرین میں سٹار لنک اور سٹار شیلڈ کی سروس بحال، فوجی آپریشنز میں بہتری کی امید امریکا کی سٹار لنک سروس سے متعلق مختلف ممالک میں مداخلت، رائٹرز کا انکشاف اٹلی: مہنگائی کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین میں شدید جھڑپیں

پاک امریکا تعلقات پائیدار شراکت داری کی ضرورت ہیں، سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ

Web Desk

30 January 2026

واشنگٹن ڈی سی میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے امریکا کے معروف تھنک ٹینکس کے اراکین سے ملاقات کی، جس میں امریکی فکری حلقوں کے اہم نمائندوں نے شرکت کی۔ ملاقات کے دوران پاک امریکا دوطرفہ تعلقات، عالمی اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سفیر پاکستان نے اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر پاکستان کا مؤقف امریکی فکری برادری کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ 2025 پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے کلیدی تبدیلیوں کا سال ثابت ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے تعلقات محض وقتی یا اختیاری نہیں بلکہ مستقبل کی ایک ناگزیر ضرورت ہیں۔

رضوان سعید شیخ نے کہا کہ علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے لیے پاکستان نے ہمیشہ فعال اور تعمیری کردار ادا کیا ہے اور دونوں ملکوں کی شراکت داری نہ صرف باہمی مفادات بلکہ عالمی امن کے لیے بھی نتیجہ خیز رہی ہے۔

انہوں نے معدنیات، توانائی اور آئی ٹی کے شعبوں میں تعاون کو دوطرفہ تعلقات کی نئی جہت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کم لاگت اور بہتر معیار کی بدولت خطے میں مسابقتی برتری رکھتا ہے، جس سے امریکی سرمایہ کار بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

سفیر پاکستان نے افغانستان سے جنم لینے والی دہشت گردی، مئی 2025 کی بھارتی جارحیت، مسئلہ کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر بھی پاکستان کا واضح مؤقف پیش کیا۔