LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایکسائز بلوچستان کی بڑی کارروائی، 74 ارب کی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا این ڈی ایم اے کا آئندہ 72 گھنٹوں کے لیے ملک گیر الرٹ: بالائی علاقوں میں شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا خدشہ افغان سرحد کی بندش اور خلیجی تنازع سے 3 ارب ڈالر کی تجارت متاثر ہوئی: وزیر تجارت جام کمال نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا گندم ذخائر کا جائزہ اجلاس: 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمد کا اعادہ، صوبوں کو فوری فراہمی کی ہدایت عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفیٰ دے دیا پٹرولیم پرائسنگ کمیٹی کا اجلاس: جون 2027 تک پٹرول ڈی ریگولیٹ کرنے اور نئے طریقہ کار کی سفارشات پر اتفاق سانحہ 9 مئی کیسز: ڈاکٹر یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی مومنہ اقبال و ثاقب چڈھر کیس: نئے ڈیجیٹل شواہد پر دوبارہ نوٹس جاری، ازسرنو تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم، پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات نہ ہو سکی وزیراعظم نے ٹریڈ فیسلیٹیشن بورڈ کے قیام کی منظوری دے دی عمران سرور نیشنل بینک آف پاکستان کے نئے صدر مقرر افغانستان سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی دراندازی ناکام، 15 ہلاک یسین ملک کا بھارتی عدلیہ پر اظہارِ عدم اعتماد، مقدمہ مزید لڑنے سے انکار

پاک امریکہ سکیورٹی تعاون پر محسن نقوی کی امریکی وفد سے ملاقات

Web Desk

17 January 2026

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات کی، جس میں پاک امریکہ تعلقات اور مشترکہ سکیورٹی تعاون کے شعبوں میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں فریقین نے بارڈر مینجمنٹ، انسداد دہشت گردی، نارکوٹکس کنٹرول، اور ایف آئی اے اور فیڈرل کانسٹیبلری کی استعداد کار بڑھانے کے لیے تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ امریکی معاونت سے ایف آئی اے میں سنٹر فار ٹرانسفارمیشن کرائم اور اکیڈمی کے قیام کے امور پر بھی بات ہوئی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ جدید سافٹ ویئر کے ذریعے بیرون ملک جرائم میں ملوث افراد کی شناخت کی جائے گی اور غیرقانونی کال سینٹرز، مالیاتی فراڈ اور دہشت گردی کی فنڈنگ کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں گے۔

امریکی وفد نے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور مزید دوطرفہ تعاون جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔ ملاقات میں مختلف وفاقی اداروں اور پولیس کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔