جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے نہ داخلی معاملہ، متنازع علاقہ ہے: پاکستان
Web Desk
24 July 2026
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر نہ تو بھارت کا ‘اٹوٹ انگ’ ہے اور نہ ہی اس کا کوئی داخلی معاملہ ہے۔ پاکستانی وفد نے موقف اپنایا کہ بھارت کا سلامتی کونسل کے پلیٹ فارم سے امن و آشتی کے دروس دینا نہایت مضحکہ خیز ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کی قونصلر صائمہ سلیم نے بھارتی الزامات کا جواب دیتے ہوئے یاد دہانی کرائی کہ بھارت خود مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل میں لے کر آیا تھا، مگر آج وہی بھارت عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی منظور شدہ قراردادوں سے منحرف ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی انکار یا یکطرفہ اقدامات سے کشمیر تنازع کی بین الاقوامی حیثیت اور تسلیم شدہ نوعیت تبدیل نہیں ہو سکتی، جبکہ مقبوضہ وادی میں کشمیریوں پر جبر، تشدد اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں مسلسل جاری ہیں۔
قونصلر صائمہ سلیم نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے متعلق بھارتی فیصلوں اور دھمکیوں کو عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دریائے سندھ کا پانی کروڑوں انسانوں کی زندگی کا بنیادی ذریعہ ہے، اسے کسی صورت جنگ یا سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
پاکستانی قونصلر نے بھارتی چہرے سے نقاب اٹھاتے ہوئے مزید کہا کہ بھارت سے جڑے دہشت گردی کے نیٹ ورکس اب محض علاقائی نہیں بلکہ عالمی سطح تک پھیل چکے ہیں۔ بھارت کے اندر ہندوتوا کے انتہا پسندانہ نظریات نے اسلاموفوبیا اور اقلیتوں پر ظلم و ستم کو باقاعدہ ایک ریاستی پالیسی کا درجہ دے دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
حکومت اور اپوزیشن میں معقول دوریاں ہونی چاہئیں، مخالفت برائے مخالفت نہیں: مولانا فضل الرحمان
18 August 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے گوگل کے پاکستان آفس کا افتتاح کر دیا
18 August 2026
سپریم کورٹ کا بانی کے علاج سے متعلق تحریری فیصلہ جاری، میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم
18 August 2026
ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو ’نیا امریکی علاقہ‘ قرار دے دیا، ایران کا شدید ردعمل
18 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا
18 August 2026
پاکستان اور روس کے درمیان کلیدی شعبوں میں تعاون اور رابطے جاری رکھنے پر اتفاق
18 August 2026
سپریم کورٹ کا فیصلہ شاندار اور تاریخی، سیاسی بے چینی ختم ہوگی: شیخ رشید
18 August 2026
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
18 August 2026