پاکستان میں بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ،لیبر فورس سروے کے نتائج جاری
Web Desk
25 November 2025
اسلام آباد: قومی لیبر فورس سروے 2024 کے مطابق پاکستان میں بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 7.1 فیصد ہو گئی ہے، جب کہ سال 2020-21 میں یہ شرح 6.3 فیصد تھی۔ گزشتہ پانچ سالوں میں بے روزگاری میں 0.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سروے کے مطابق اس وقت تقریباً 59 لاکھ افراد بے روزگار ہیں۔ سال 2023 کی مردم شماری کے مطابق ملکی آبادی 24 کروڑ 14 لاکھ 90 ہزار ہے، جبکہ ورکنگ ایج پاپولیشن کی شرح 43 فیصد اور غیر فعال آبادی 53.8 فیصد ہے۔
روزگار کے شعبوں میں سروسز سیکٹر سب سے آگے ہے، جس میں 3 کروڑ 18 لاکھ 30 ہزار افراد برسر روزگار ہیں اور ایمپلائمنٹ کی شرح 41.7 فیصد ہے۔ زرعی شعبے میں 2 کروڑ 55 لاکھ 30 ہزار افراد کام کر رہے ہیں اور روزگار کی شرح 33.1 فیصد ہے۔ صنعتی شعبے میں 1 کروڑ 98 لاکھ 60 ہزار افراد برسر روزگار ہیں، جس کی شرح 25.7 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
سروے کے مطابق ملک میں فی کس ماہانہ اوسط اجرت 39 ہزار 42 روپے ہے، جو گزشتہ پانچ سال میں 15 ہزار 14 روپے سے بڑھ گئی۔ مرد حضرات کی ماہانہ اوسط اجرت 39 ہزار 302 روپے اور خواتین کی 37 ہزار 347 روپے ہے۔
متعلقہ عنوانات
پولیس پر تشدد کا کیس: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ پر فرد جرم کی تاریخ مقرر
29 September 2026
ہراسگی قانون کے تحت کارروائی کیلئے جنسی نوعیت کا عنصر ضروری ہے: آئینی عدالت
29 September 2026
بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری اور ان تک رسائی نہ دینا بدترین سیاسی انتقام ہے: ترجمان تحریکِ انصاف
29 September 2026
4 اکتوبر کا لانگ مارچ فی الحال حتمی ہے، مگر حالات کے مطابق فیصلے کا حق رکھتے ہیں: سینیٹر علی ظفر
29 September 2026
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر قسط کیلئے مذاکرات کا آغاز
29 September 2026
حکومت کا یکساں گیس ٹیرف نافذ کرنے کا فیصلہ، آئی ایم ایف سے منظوری لی جائے گی
29 September 2026
پنجاب کے 8 اضلاع میں نومبر تک کیتھ لیبز قائم ہوں گی: مریم نواز
29 September 2026
ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری
29 September 2026