اسحاق ڈار کا دورہ متحدہ عرب امارات، 3 ارب ڈالر قرض پر بات چیت
Web Desk
24 January 2026
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار متحدہ عرب امارات کے دورے پر ہیں، جہاں پاکستان اور یو اے ای کے درمیان 3 ارب ڈالر قرض کے معاملات پر بات چیت جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان چاہتا ہے کہ یہ قرض سرمایہ کاری میں تبدیل کیا جائے۔ یو اے ای کی کمپنی اتصالات کے ساتھ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع بھی زیر غور ہیں۔
ابتدائی طور پر یو اے ای حکام ایک ارب ڈالر کے رول اوور کے لیے پاکستان سے پہلے ہی رابطے میں تھے، جس کے بدلے پاکستانی کمپنی کے کچھ شیئرز دیے جائیں گے اور ایک ارب ڈالر کی واجب الادا رقم ختم ہو جائے گی۔
باقی دو ارب ڈالر کے رول اوور سے متعلق بھی اماراتی حکام کے ساتھ بات چیت ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور مصر کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ، فلسطینیوں کی حمایت پر اتفاق
29 July 2026
ٹرمپ انتظامیہ کی ایران پر نئی پابندیاں، 8 تیل بردار جہاز اور 10 ادارے نشانے پر
29 July 2026
عراقی مسلح گروپ کا سعودی اور امریکی حملوں کا بدلہ لینے کا اعلان
29 July 2026
کویتی وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد: فیلڈ مارشل سے ملاقات، دفاعی تعاون پر اتفاق
29 July 2026
ن لیگ خیراتی مینڈیٹ کی حکومت ہے، کشمیر میں ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے: شرجیل انعام میمن
29 July 2026
کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ بند کی جائے: 27 جولائی کے الیکشن فراڈ تھے، بیرسٹر گوہر
29 July 2026
امریکی مفادات پر حملہ برداشت نہیں، ٹرمپ کا ایران کو سخت جواب دینے کا اعلان
29 July 2026
حکومت بجلی بلوں، پٹرولیم لیوی کے ذریعے عوام پر مسلسل بوجھ ڈال رہی ہے: حافظ نعیم الرحمان
29 July 2026