پاکستان نے ٹی20 ٹرائی نیشن سیریز جیت لی، فائنل میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست
Web Desk
29 November 2025
ٹی20 ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل پاکستان کے نام رہا، گرین شرٹس نے راولپنڈی اسٹیڈیم میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ محمد نواز پلیئرآف دی میچ اور پلیئرآف دی سیریز قرار۔
فائنل میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 115 رنز کا ہدف دیا، جو پاکستان نے 8 گیندیں پہلے حاصل کرلیا۔ ہدف کے تعاقب میں اوپنرز صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے پراعتماد آغاز فراہم کیا اور 7.3 اوورز میں 46 رنز کی شراکت قائم کی۔
صاحبزادہ فرحان 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ صائم ایوب نے 6 چوکوں کی مدد سے 36 رنز اسکور کیے۔ کپتان سلمان آغا 14 رنز بنا سکے جبکہ فخر زمان صرف 3 رنز تک محدود رہے۔
بابر اعظم 37 اور عثمان خان 3 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے اور ٹیم کو کامیابی دلائی۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا کا آغاز بہتر رہا اور 84 رنز پر صرف ایک وکٹ گری، تاہم پاکستانی بولرز نے تباہ کن کم بیک کرتے ہوئے صرف 30 رنز کے اضافے پر باقی 9 وکٹیں اڑا دیں۔ سری لنکا کی پوری ٹیم 114 رنز پر آؤٹ ہوئی۔
کامل مشرا 59 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جنہوں نے 4 چھکے اور 2 چوکے لگائے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور محمد نواز نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، ابرار احمد نے 2 جبکہ سلمان مرزا اور صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔
فائنل کے لیے ایک تبدیلی کی گئی جس کے تحت شاہین آفریدی ٹیم میں واپس آئے جبکہ وسیم جونیئر ڈراپ ہوئے۔ سری لنکا نے گزشتہ میچ والی ٹیم برقرار رکھی۔
ٹاس کے موقع پر کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ وکٹ عام پنڈی پچ جیسی نہیں، لیکن 160-170 کا اسکور قابلِ دفاع ہوسکتا ہے۔ سری لنکن کپتان داسن شاناکا نے سرد موسم کو غیر اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم ایسی کنڈیشنز کی عادی ہے۔
سری لنکا نے زمبابوے اور پھر پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ میچ سے ایک روز قبل دونوں کپتانوں نے مقامی ہوٹل میں ٹرافی کے ہمراہ تصاویر بھی بنوائیں۔
متعلقہ عنوانات
محمد بن سلمان کی سینٹکام سربراہ سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
14 September 2026
صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کو نشان امتیاز سے نواز دیا
14 September 2026
پبلک چارج قانون میں توسیع پر ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف عدالت سے رجوع: نیویارک سٹی کی قیادت میں امریکی شہروں کا مقدمہ دائر
14 September 2026
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سکیورٹی وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ
14 September 2026
برطانیہ سے علیحدگی کی مہم تیز، سکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ کا آزادی کا مطالبہ
14 September 2026
پی ٹی آئی کے 24 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
14 September 2026
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ: کم آمدن طبقے کے لیے 75 ارب روپے کے فیول ریلیف پیکیج
14 September 2026
متحدہ نے کمیٹی میں تمام شقوں کی حمایت کی، اسمبلی میں مکر گئی: شرجیل میمن
14 September 2026