LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کا قتل اسلاموفوبیا کے انسداد کے عالمی دن پر او آئی سی کور گروپ کی صدرِ جنرل اسمبلی سے ملاقات وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا 7 فروری کو لبرٹی چوک میں جشنِ بسنت منانے کا اعلان توانائی اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں سعودی عرب سے تعلقات بلند سطح پر لے جانا چاہتے ہیں، ترک صدر امریکی جنگی طیارے نے طیارہ بردار بحری جہاز کے قریب آنے والا ایرانی ڈرون مار گرایا پاکستان بھی امریکا ایران مذاکرات کا حصہ بنے گا، اسحاق ڈاراستبول جائیں گے اسحاق ڈار سے چینی سفیرکی ملاقات ، اہم امور پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق لیبیاکے اعلیٰ سطح کے وفد کی وزیراعظم اورفیلڈمارشل سےملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق وفاق کے ذمے 4400ارب روپے سے زائد واجب الادا ہیں، پنجاب میں سول مارشل لا ہے،سہیل آفریدی قازقستان کے صدر 2روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے لاہور میں 18 سال بعد بسنت کی واپسی، مارکیٹس میں اربوں روپے کی معاشی سرگرمی پاکستان میں شفافیت اور احتساب پر ملک گیر سروے: 67 فیصد عوام نے بدعنوانی کا سامنا نہ ہونے کی تصدیق وزیر خزانہ کی زیر صدارت آج ای سی سی اجلاس، اہم مالی فیصلوں پر غور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ: بانی پی ٹی آئی کو جیل میں طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں سینیٹ اجلاس: ریاست کے اندر کسی کو اسلحہ اٹھانے کی اجازت نہیں، علامہ راجہ ناصر عباس

پاکستان میں شفافیت اور احتساب پر ملک گیر سروے: 67 فیصد عوام نے بدعنوانی کا سامنا نہ ہونے کی تصدیق

Web Desk

3 February 2026

چپاکستان میں شفافیت اور احتساب کا انڈیکس۔۔۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پاکستان میں شفافیت اور احتساب پر کروئے جانے والے سروے کے نتائج جاری کردیئے، اس ملک گیر سروے میں عوام کی اکثریت سڑسٹھ فیصد نے بدعنوانی کا سامنا نہ ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ایف پی سی سی آئی نے پاکستان میں پرائیویٹ سیکٹر کی طرف سے کروائے جانے والے ملک گیر سروے کی داغ بیل ڈال دی۔ آئی ٹیپ معروف سروے فرم آئی پی ایس او ایس سے کمیشن کیا گیا۔ سروے کا مقصد پاکستان میں شفافیت اور احتساب کا انڈیکس مرتب کرنا ہے۔ ایف پی سی سی آئی سروے رپورٹ کے مطابق عوام کی اکثریت نے بدعنوانی کا مشاہدہ یا تجربہ نہ ہونے کی تصدیق کردی۔ سڑسٹھ فیصد رائے دہندگان کے مطابق انہیں کسی بھی قسم کی بدعنوانی کا تجربہ نہیں ہوا۔ تہتتر فیصد رائے دہندگان نے بتایا کہ انہیں کبھی رشوت دینے کی نوبت پیش نہیں آئی۔ شفافیت کے اشاریے میں اسلام آباد سرفہرست، پنجاب اور خیبر پختونخوا نمایاں ہے۔اینٹی کرپشن اداروں میں نیب سب سے مؤثر ادارہ سمجھا گیا۔ سرکاری اداروں میں میرٹ پر بھرتی کو سب سے مثبت اصلاح قرار دیا گیا۔ عوامی تجربات میں شفافیت کے حوالے سے سرکاری اسپتال سرفہرست رہے۔ عوامی خدمات کے معیار پر نادرا کو سب سے بہتر درجہ حاصل ہے۔

متعلقہ عنوانات