LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی محکمہ انصاف کا ٹرمپ انتظامیہ کے دوران سب سے بڑا اقدام، سنگین جرائم میں ملوث 40 افراد کی شہریت منسوخ کرنے کی کارروائی شروع پاکستان آئی ایل او سے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: وزیراعظم روسی افواج کے یوکرینی ریڈارز، ڈیٹا سینٹرز اور فوجی تنصیبات پر حملے آزاد کشمیر اسمبلی کے ارکان نے حلف اٹھا لیا، مسائل باہمی تعاون سے حل کیے جائیں گے: وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کابینہ میں تین وزراء کے محکموں میں ردوبدل ایران جنگ: برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی قطر کا سعودی خودمختاری کے تحفظ اور ایران امریکا مذاکرات میں پیش رفت کی حمایت کا اعلان ایرانی افواج کی انگلیاں ٹرگر پر،دشمن کی غلطی کے منتظر ہیں: ابراہیم عزیزی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، حرمین شریفین کے دفاع کیلئے مسلم امہ کا مضبوط اتحاد اپوزیشن اتحاد کی آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات طے، خیبرپختونخوا کی صورتحال اور پارلیمانی امور پر مشاورت ہوگی مذاکرات کی ناکامی کے ذمہ دار وفاقی وزراء ہیں: شوکت یوسفزئی وزیراعظم کی موسم سرما میں گیس لوڈ مینجمنٹ کا لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت آزاد جموں و کشمیر میں پیپلز پارٹی کی تنظیم نو، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا دورہ پاکستان، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس

کراچی: ٹیکسٹائل برآمدات کی تنزلی، سالانہ ہدف خطرے میں، اپٹما نے وفاقی وزیر تجارت کو ہنگامی خط لکھ دیا

Web Desk

11 February 2026

کراچی: ٹیکسٹائل برآمدات میں نمایاں کمی کے باعث پاکستان کا سالانہ برآمدی ہدف خطرے میں پڑ گیا ہے۔ اس صورتحال پر آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ تجارت کو ہنگامی خط ارسال کر دیا ہے۔

اپٹما کے خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ امریکی کپاس سے تیار کی جانے والی مصنوعات پر عائد ڈیوٹی ختم کی جائے تاکہ پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات عالمی منڈی میں مسابقتی حیثیت برقرار رکھ سکیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش کو امریکی کپاس سے تیار مصنوعات پر صفر ٹیرف کی سہولت حاصل ہے، لہٰذا پاکستان کو بھی مساوی سہولت فراہم کی جائے تاکہ برآمد کنندگان کو نقصان سے بچایا جا سکے۔

ایسوسی ایشن نے وزارتِ تجارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر اپٹما کے وفد سے ملاقات کرے اور فوری عملی اقدامات کرے تاکہ امریکی منڈی میں پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کو فروغ دیا جا سکے۔

اپٹما نے خبردار کیا ہے کہ اگر برآمدات میں کمی کا رجحان جاری رہا تو ملکی ٹیکسٹائل شعبے کو سنگین اقتصادی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جس کے اثرات روزگار اور مجموعی معیشت پر بھی مرتب ہوں گے۔