پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 3 حدیں کھو بیٹھا
Web Desk
6 February 2026
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز شدید مندی دیکھنے میں آئی جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس کھو بیٹھا۔
کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا اور 200 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 88 ہزار 36 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا تھا۔
تاہم ٹریڈنگ کے دوران اچانک فروخت کا دباؤ بڑھ گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ شدید مندی کا شکار ہو گئی۔ 3 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد 100 انڈیکس گر کر ایک لاکھ 84 ہزار 548 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 87 ہزار 832 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہی اور ڈالر 279 روپے 75 پیسے پر برقرار ہے۔
ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کے حصول اور غیر یقینی معاشی صورتحال کے باعث مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان آئی ایل او سے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: وزیراعظم
6 October 2026
روسی افواج کے یوکرینی ریڈارز، ڈیٹا سینٹرز اور فوجی تنصیبات پر حملے
6 October 2026
آزاد کشمیر اسمبلی کے ارکان نے حلف اٹھا لیا، مسائل باہمی تعاون سے حل کیے جائیں گے: وزیراعظم
6 October 2026
آزاد جموں و کشمیر کابینہ میں تین وزراء کے محکموں میں ردوبدل
6 October 2026
ایران جنگ: برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
6 October 2026
قطر کا سعودی خودمختاری کے تحفظ اور ایران امریکا مذاکرات میں پیش رفت کی حمایت کا اعلان
6 October 2026
ایرانی افواج کی انگلیاں ٹرگر پر،دشمن کی غلطی کے منتظر ہیں: ابراہیم عزیزی
6 October 2026
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، حرمین شریفین کے دفاع کیلئے مسلم امہ کا مضبوط اتحاد
6 October 2026