پاکستان سٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 71 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال
Web Desk
4 June 2026
کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ (PSX) میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا ہے، جس کے نتیجے میں کے ایس ای (KSE) 100 انڈیکس ایک بار پھر ایک لاکھ 71 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گیا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق، جمعرات کے روز کاروبار کا آغاز ہوتے ہی انویسٹرز کی جانب سے بھرپور خریداری دیکھنے میں آئی۔ ابتدائی سیشن کے دوران ہی انڈیکس میں 1000 سے زائد پوائنٹس کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے ساتھ ہی پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 71 ہزار 271 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔
اسٹاک مارکیٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ آج کی تیزی نے گزشتہ روز ہونے والے بڑے خسارے کا ازالہ کر دیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے پچھلے کاروباری دن کے اختتام پر مارکیٹ شدید مندی کی زد میں رہی تھی، جہاں 100 انڈیکس 831 پوائنٹس کی نمایاں کمی کے بعد 1 لاکھ 70 ہزار 190 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ تاہم، آج سرمایہ کاروں کے مثبت ردِعمل اور مارکیٹ میں آنے والے نئے سرمائے کی بدولت انڈیکس نے نہ صرف اپنی پرانی پوزیشن بحال کی بلکہ ایک نیا سنگِ میل بھی عبور کر لیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کرتے، تین سال قید کاٹ لی، بیرسٹر گوہر
24 August 2026
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
24 August 2026
پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی عائد
24 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
24 August 2026
ایران پر نئی پابندیوں سے قبل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں
24 August 2026
21 سابق کرکٹ کپتانوں کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کیلئے طبی سہولیات کا مطالبہ
24 August 2026
خلا سے زمین کا سحر انگیز منظر، خلاباز نے رقص کرتی سبز روشنیاں شیئر کردیں
24 August 2026
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
24 August 2026