LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ملک کو انتشار سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، پی ٹی آئی وفد دہشت گردی پر نہیں مانا: امیر مقام و شیری رحمان پی ٹی آئی دہشت گردی پر تعاون سے انکاری، لانگ مارچ اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیں گے: رانا ثناء اللہ کے پی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں کرنا چاہتی، حد سے زیادہ انتظار نہیں ہو سکتا: طلال چوہدری حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار، لانگ مارچ ملتوی نہیں ہوگا: بیرسٹر گوہر نیویارک: 72 گھنٹے کے گرینڈ آپریشن میں لاپتہ اور انسانی اسمگلنگ کا شکار 34 بچے بازیاب ایران اپنے لیے مشکل یا آسان راستہ اختیار کر سکتا ہے: ٹرمپ سہیل آفریدی نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا روٹ میپ جاری کر دیا لانگ مارچ کا جواب ایمرجنسی یا گورنر راج نہیں ہونا چاہئے: بیرسٹر گوہر لانگ مارچ کو اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا: رانا ثنا اللہ چھوٹے یونٹس سے لوگ اپنی مرضی سے انتظامی سربراہ منتخب کر سکیں گے، مصطفیٰ کمال سپین میں مہنگے گھروں کے خلاف احتجاج، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک یوکرین کا حملوں کی صورت روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرنے کا اعلان سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا مقبوضہ مغربی کنارے کا پورا علاقہ اسرائیل کا ہے، اتمار بن گویر

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان

Web Desk

23 January 2026

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 88 ہزار پوائنٹس کی حد بحال کرنے میں کامیاب ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ میں نمایاں تیزی دیکھی گئی۔ 500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 88 ہزار 264 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے باوجود ہنڈرڈ انڈیکس 654 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 87 ہزار 688 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس کے بعد آج تیزی کا تسلسل برقرار رہا۔

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام دیکھا گیا۔ فارن ایکسچینج مارکیٹ کے مطابق ڈالر 279 روپے 87 پیسے پر برقرار ہے، جس سے کرنسی مارکیٹ میں بھی اعتماد کی فضا قائم رہی۔

ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کا اعتماد، بہتر معاشی اشاریے اور پالیسی تسلسل اسٹاک مارکیٹ میں حالیہ تیزی کی اہم وجوہات قرار دی جا رہی ہیں۔