ایران امریکا معاہدہ: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 4500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
Web Desk
15 June 2026
ایران اور امریکہ کے درمیان امن معاہدے کے عالمی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونا شروع ہو گئے ہیں، جس کے باعث پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور کے ایس ای (KSE-100) انڈیکس ایک بار پھر ایک لاکھ 76 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز آغاز سے ہی انویسٹرز کی جانب سے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں 4500 سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہ ہوا اور ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 76 ہزار 917 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ 1 لاکھ 72 ہزار 399 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی تھی۔
دوسری جانب، اس تزویراتی معاہدے کے بعد نہ صرف پاکستان بلکہ تمام ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں بھی تیزی کی شاندار لہر دوڑ گئی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق، جنوبی کوریا کے ‘کوسپی انڈیکس’ میں 5.27 فیصد اور جاپان کے ‘نکی انڈیکس’ میں 5 فیصد سے زائد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسی طرح انڈونیشیا کے ‘جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس’ میں 2 فیصد، چین کے ‘شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس’ میں 1 فیصد کی تیزی جبکہ ہانگ کانگ کے ‘ہینگ سینگ انڈیکس’ میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ معاشی ماہرین کا ماننا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کے خاتمے سے خطے میں تجارتی سرگرمیاں تیز ہوں گی جس کا براہ راست فائدہ ایشیائی مارکیٹس کو ہو رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
عوام حکمرانوں کی عیاشیوں کا بوجھ اٹھا رہے، ملک میں دہرا نظام نہیں چل سکتا: حافظ نعیم
25 August 2026
رسائیِ مالیات اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس: ہاؤسنگ، زراعت اور ایس ایم ای فنانسنگ کا جائزہ
25 August 2026
وزیراعظم سے سعودی کاروباری وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
25 August 2026
امریکی صدر کا آبنائے ہرمز سے تمام سمندری بارودی سرنگیں ہٹانے کا دعویٰ
25 August 2026
شہباز شریف 31 اگست کو کرغزستان کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے
25 August 2026
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
25 August 2026
محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
25 August 2026
بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالتوں کے ذریعے ہی ہوگی، ججز کے فیصلوں سے امید پیدا ہوئی: علیمہ خان
25 August 2026