LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سپین میں دو تیز رفتار ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، 30 افراد ہلاک وزیراعلیٰ مریم نواز کے کاشتکاروں کیلئے بڑے اعلانات، اپنا کسان بینک قائم کرنے کا فیصلہ پی سی بی اور الائیڈ بینک میں سکولز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کیلئے 10 کروڑ روپے کا معاہدہ امریکا مڈٹرم الیکشن کے بعد ایران پر بڑے حملے کیلئے تیار، خلیجی ممالک کو آگاہ کر دیا ماسکو میں گیس برآمد کرنیوالے ممالک کے آٹھویں سربراہی اجلاس کا اعلامیہ منظور جام کمال خان کا دوحہ میں پاکستانی مصنوعات کے ایکسپورٹ ڈسپلے سینٹر کا افتتاح مولانا فضل الرحمٰن کی راجہ ناصر عباس اور پی ٹی آئی وفد سے ملاقات کمانڈر کویت نیول فورس کی نیول ہیڈکوارٹرز آمد، نیول چیف سے ملاقات 9 مئی کیس: سہیل آفریدی سمیت پانچ ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ملک بھر میں اسکولز ہاکی لیگ شروع کرنےکا فیصلہ ایبٹ آباد پبلک سکول کے مسائل حل کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں، گورنر فیصل کریم الیکشن کمیشن کا خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم: انتخابی شیڈول مانگ لیا گیا ایران کا قطر سے ثالثی کے تقاضوں پر عمل اور محتاط بیانات کا مطالبہ گورنر راج کا مقصد معدنی ذخائر پر قبضہ ہے، ملک کسی جرنیل کی جاگیر نہیں:مولانا فضل الرحمان جماعت اسلامی کا اسلام آباد مارچ نومبر کے وسط میں ہوگا: حافظ نعیم

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان

Web Desk

2 February 2026

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار مثبت زون میں شروع ہوا، تاہم بعد ازاں فروخت کے دباؤ کی وجہ سے مندی چھا گئی۔

کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 615 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ 184,789.71 کی سطح پر پہنچا، تاہم بروکرز کے تحفظات کے باعث تیزی جلد ہی مندی میں بدل گئی۔

اس وقت کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 84 ہزار پوائنٹس کی بالائی حد کھونے کے بعد 1150 سے زائد پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 183,021 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز، کاروبار کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس 2500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 184,986 کی سطح پر پہنچ گیا۔ تاہم اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1836 پوائنٹس بڑھ کر 184,174 کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ جمعرات کے روز ہنڈرڈ انڈیکس 6042 پوائنٹس کی کمی کے بعد 182,338 کی سطح پر بند ہوا تھا۔