پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی
Web Desk
19 May 2026
کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز زبردست تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے اور ٹریڈنگ کا آغاز انتہائی مثبت زون میں ہوا ہے۔ کاروبار کے ابتدائی سیشن میں ہی ہنڈرڈ انڈیکس 2 ہزار 248 پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 64 ہزار سے زائد کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز مارکیٹ شدید مندی کا شکار رہی تھی اور انڈیکس 3791 پوائنٹس کی بڑی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 61 ہزار 805 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا، تاہم آج سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی سے مارکیٹ نے اپنے نقصانات کا ازالہ کرنا شروع کر دیا ہے۔دوسری جانب، بین الاقوامی محاذ پر ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں آج کاروبار کے دوران ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق جہاں کچھ مارکیٹس مندی کی زد میں رہیں، وہیں کچھ میں معمولی تیزی دیکھی گئی۔ جنوبی کوریا کے کوسپی (KOSPI) انڈیکس میں 3.45 فیصد، انڈونیشیا کے جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس میں 1.85 فیصد اور جاپان کے نکی (Nikkei 225) انڈیکس میں 0.79 فیصد کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔ اس کے برعکس، ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 0.40 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ تھائی لینڈ کے سیٹ (SET) انڈیکس اور چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں بھی معمولی تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔
متعلقہ عنوانات
شرجیل میمن نے متحدہ کی سڑکیں بند کرنے کی دھمکیا ں دہشتگردانہ عمل قرار دیدیں
1 November 2026
روس کا 24 گھنٹوں میں 1175 یوکرینی فوجی ہلاک یا زخمی، 391 ڈرونز تباہ کرنے کا دعویٰ
1 November 2026
امریکی بحری ناکابندی کے باوجود ایرانی ٹینکر 20 لاکھ بیرل تیل لے کر چین پہنچ گیا
1 November 2026
امریکا ایران جنگ کے خاتمے کیلئے دوحہ میں مذاکرات جاری، ایرانی وفد بھی موجود
1 November 2026
آبنائے ہرمز میں پاکستان آنے والے ایل این جی جہاز ’ال مایدا‘ پر حملہ، جہاز کو نقصان لیکن عملہ محفوظ
1 November 2026
پاکستان کا امریکی وزیر خارجہ کے بیان کا خیرمقدم، دہشتگردوں کیخلاف اقدامات کا مطالبہ
1 November 2026
افغان طالبان نے دہشتگردی کی حمایت بند نہ کی تو سنگین قیمت چکانا پڑے گی: ترجمان پاک فوج
1 November 2026
ایران نے برطانوی بحریہ اور فضائیہ کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دے دیا
1 November 2026