سٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس میں 339 پوائنٹس کی کمی
Web Desk
28 September 2026
رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا، جہاں سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کے دباؤ کے باعث مارکیٹ میں گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔
کاروبار کے دوران بینچ مارک 100 انڈیکس میں 339 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی، جس کے بعد انڈیکس کم ہو کر 1 لاکھ 70 ہزار 425 پوائنٹس کی اہم نفسیاتی حد پر بند ہوا۔ سارا دن مارکیٹ میں اتار چڑھاو جاری رہا، اس دوران انڈیکس کی یومیہ بلند ترین سطح 1 لاکھ 71 ہزار 126 جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 70 ہزار 120 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔
آج کے کاروباری سیشن کے دوران سٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر 569 کمپنیوں کے شیئرز میں لین دین ہوا۔ اس دوران مارکیٹ کا رجحان زیادہ تر منفی رہا، جس کے نتیجے میں:
-
181 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔
-
267 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی۔
-
جبکہ دیگر کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
حصص بازار میں مجموعی طور پر 17 ارب روپے مالیت کے 42 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا، جو مارکیٹ میں سرگرمی کے حجم کو ظاہر کرتا ہے۔ کے مطابق مارکیٹ میں وقتی مندی کے یہ رجحانات کاروباری حالات اور ملکی اقتصادی صورتحال کے تناظر میں سامنے آ رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
مولانا فضل الرحمٰن کی راجہ ناصر عباس اور پی ٹی آئی وفد سے ملاقات
28 October 2026
کمانڈر کویت نیول فورس کی نیول ہیڈکوارٹرز آمد، نیول چیف سے ملاقات
28 October 2026
9 مئی کیس: سہیل آفریدی سمیت پانچ ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری
28 October 2026
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ملک بھر میں اسکولز ہاکی لیگ شروع کرنےکا فیصلہ
28 October 2026
ایبٹ آباد پبلک سکول کے مسائل حل کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں، گورنر فیصل کریم
28 October 2026
الیکشن کمیشن کا خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم: انتخابی شیڈول مانگ لیا گیا
28 October 2026
ایک روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ
28 October 2026
ایران کا قطر سے ثالثی کے تقاضوں پر عمل اور محتاط بیانات کا مطالبہ
28 October 2026