LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط 9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق 12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز

Web Desk

14 September 2026

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) میں منفی رجحان کا سلسلہ مسلسل برقرار ہے، جہاں نئے کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز تجارتی سرگرمیوں کے آغاز پر شدید مندی دیکھنے میں آئی ہے۔

کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے عدم استحکام اور محتاط رویے کے باعث 1800 سے زائد پوائنٹس کی ریکارڈ کمی دیکھی گئی۔ اس بڑی گراوٹ کے نتیجے میں پاکستان سٹاک ایکسچینج کا بینچمارک ’کے ایس ای-100 انڈیکس‘ کم ہو کر 1 لاکھ 68 ہزار 691 پوائنٹس کی سطح پر نیچے آ گیا۔

بازارِ حصص کے معاشی ماہرین کے مطابق، مارکیٹ میں پائے جانے والے منفی رجحان اور فروخت کے دباؤ کی وجہ سے انڈیکس میں یہ نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 70 ہزار 511 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔