LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت کا رواں مالی سال سے ہائبرڈ سکوک بانڈز کے اجرا کا فیصلہ محکمہ ایکسائز کا 25 ارب 43 کروڑ روپے کا ریکارڈ ریونیو جمع آبنائے ہرمز صرف ایرانی انتظامات کے تحت ہی کھلے گی: باقر قالیباف کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس سروس معطل محسن نقوی کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کچھ دیر پہلے ایران کی جانب معاہدے کیلئے رابطہ کیا گیا، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ امریکہ کا ایران میں 90 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، بحرین اور کویت میں سائرن بج گئے ایران کا امریکا کو دوٹوک پیغام، حملہ کیا تو بھرپور جواب ملے گا: قالیباف وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا بلوچستان میں حالیہ دہشتگردی پر اظہار افسوس شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا ایران نے حالیہ امریکی حملوں کیخلاف اقوام متحدہ کو احتجاجی خطوط ارسال کر دیے ایران کا امریکی کارروائیوں کا منہ توڑ جواب دینے کا اعلان ایران پر موجودہ حملے گزشتہ کارروائیوں سے زیادہ وسیع ہیں، امریکی عہدیدار امریکی حملوں کے بعد چاہ بہار فری زون سے گاڑیاں محفوظ مقامات پر منتقل وزیرِ داخلہ محسن نقوی اگلے ہفتے واشنگٹن میں امریکی حکام سے ملاقات کریں گے، امریکہ ایران امن مذاکرات کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں تیز

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی

Web Desk

29 May 2026

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست تیزی کا تسلسل جاری ہے، جہاں کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ نے ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے 1 لاکھ 72 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کو پار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز کاروبار کے آغاز سے ہی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا بھرپور اعتماد دیکھنے میں آیا اور مارکیٹ مثبت رجحان کے ساتھ کھلی۔ ابتدائی اوقات میں ہی ہنڈرڈ انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کا شاندار اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں انڈیکس 1 لاکھ 72 ہزار 344 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر مارکیٹ میں معمولی مندی دیکھی گئی تھی اور ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 71 ہزار 725 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا، تاہم آج کاروباری ہفتے کے آخری دن مارکیٹ نے دوبارہ جاندار واپسی کرتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔