LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حوثی ملیشیا کا عدن ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملہ روس اور ایران کے درمیان 8 جوہری پاور یونٹس کی تعمیر کے معاہدوں پر دستخط گھریلو تنازع پر بھائی نے فائرنگ کرکے دو بہنوں کو قتل کردیا ایران کا مستقبل سپریم لیڈر کی ہدایات کے مطابق ہوگا، صدر مسعود پزشکیان انٹربینک میں روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر مزید سستا ہوگیا ماسکو میں تیسرے روس افریقہ سربراہی اجلاس کا آغاز، پوتن کا کثیر قطبی عالمی نظام پر زور سیاسی جماعتیں عوامی ریلیف اور عملی اقدامات پر توجہ دیں: شرجیل میمن پولٹری سیکٹر میں اینٹی بائیوٹکس کے استعمال میں کمی کیلئے پاکستان اور ڈنمارک کے ادارے میں معاہدہ چار ملکی اجلاس خطے میں امن و سلامتی کے لیے اہم موقع ہے، عباس عراقچی وزیراعظم آزاد کشمیر کا وادی سیماری میں ایکو ٹورازم منصوبے کا دورہ، حکومتی سرپرستی کا اعلان نیتن یاہو فتح کے قریب، میری حمایت نے بہت مدد کی: ٹرمپ کا دعویٰ اسحاق ڈار کا عمانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق ملکی ترقی کا راز مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹلائزیشن میں مضمر ہے: شہباز شریف سپین میں دو تیز رفتار ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، 30 افراد ہلاک وزیراعلیٰ مریم نواز کے کاشتکاروں کیلئے بڑے اعلانات، اپنا کسان بینک قائم کرنے کا فیصلہ

سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 1421 پوائنٹس بڑھ گیا

Web Desk

15 September 2026

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں مسلسل کئی روز سے جاری مندی کا سلسلہ بالآخر تھم گیا اور کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مارکیٹ میں زبردست تیزی اور مثبت رجحان ریکارڈ کیا گیا۔ دن بھر کی تیز ترپہلی خریدو فروخت کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس (KSE-100 Index) 1421 پوائنٹس کی نمایاں ریکوری کے ساتھ 1 لاکھ 69 ہزار 392 پوائنٹس کی بلند سطح پر بند ہوا۔

کاروبار کے دوران سرمایہ کاروں کی جانب سے جارحانہ خریداری دیکھنے میں آئی، جس کے نتیجے میں انڈیکس نے 1 لاکھ 69 ہزار 988 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو بھی چھوا، جبکہ دن کے تمام تر اتار چڑھاؤ کے دوران انڈیکس کی کم ترین سطح 1 لاکھ 69 ہزار 189 پوائنٹس رہی۔ مارکیٹ میں شیئرز کی خریدو فروخت کا حجم بھی گزشتہ دنوں کی نسبت کافی بہتر رہا اور مجموعی طور پر 17 ارب روپے کی قدر کے 37 کروڑ سے زائد شیئرز کا لین دین کیا گیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے اس مثبت رجحان کے باعث جہاں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بحالی دیکھی گئی، وہیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی مجموعی مارکیٹ کیپٹلائزیشن (سرمائے کی مجموعی مالیت) میں ایک ہی دن کے اندر 128 ارب روپے کا بھاری اضافہ درج ہوا۔ اس اہم پیش رفت کے بعد اسٹاک مارکیٹ کا مجموعی سرمائے کا حجم بڑھ کر 18 ہزار 856 ارب روپے کی مستحکم سطح تک پہنچ گیا ہے۔