LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
حوثیوں کا سعودی عرب پر ڈرون حملہ، ایک شہری جاں بحق، پاکستانی سمیت 2 زخمی قیصر احمد شیخ کی نٹالی بیکر سے ملاقات، پاک امریکا اقتصادی و تجارتی تعاون بڑھانے پر زور امریکی ایوان نمائندگان نے ایران اور روس پر پابندیوں کا بل منظور کرلیا عراقچی کا ترک ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال دفتر خارجہ میں دستاویزات کی تصدیق کی رپورٹ، ڈی جی آڈٹ عہدے سے ہٹا دیئے گئے ادویات کنٹینرز روکنے کی خبر پر محسن نقوی کا نوٹس، فوری ریلیز کا حکم چین کے ساتھ مذاکرات کامیاب، آج کے فیصلے خطے کے مستقبل کا تعین کرینگے: عراقچی نئی کفایت شعاری مہم، سرکاری فیول میں 50 فیصد کٹوتی، غیرملکی دوروں، خریداری پر پابندی پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو حراست میں لے لیا گیا پنجاب نے کسی کا حق نہیں کھایا، اپنے حصے سے دوسروں کو دیا: وزیراعلیٰ مریم نواز تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کا سربراہی اجلاس کل اسلام آباد میں طلب، لانگ مارچ پر مشاورت ہو گی اقوام متحدہ کی تحقیقات، ایران میں امریکی حملوں پر جنگی جرائم کے شواہد کا دعویٰ کردیا 27ستمبر کو پی ٹی آئی اسلام آباد نہیں پہنچے گی، بانی کی رہائی سزا پوری ہونے کے بعد ممکن ہے: فیصل کریم کنڈی پارلیمنٹ ہاؤس: اپوزیشن چیمبر میں علامہ ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی کی ملاقات، آئین تحفظ اجلاس پر اہم مشاورت وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی

ملک بھر کے 79 اضلاع میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم کا فیصلہ، پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت آغاز ہوگا

Web Desk

12 May 2026

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (EOC) نے ملک بھر کے 79 مخصوص اضلاع میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ مہم 18 مئی سے شروع ہو کر 24 مئی تک جاری رہے گی، جس کی خاص بات یہ ہے کہ اسے پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت منعقد کیا جائے گا تاکہ وائرس کے سرحد پار پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ مہم کے دوران مجموعی طور پر ایک کروڑ 90 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، جس کے لیے ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد ورکرز کو تعینات کیا گیا ہے۔

صوبائی اہداف کی تفصیلات:

پنجاب: 10 مخصوص اضلاع میں 61 لاکھ 90 ہزار بچوں کی ویکسینیشن۔

سندھ: 20 اضلاع میں 57 لاکھ 90 ہزار بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

خیبر پختونخوا: 23 اضلاع میں 46 لاکھ 10 ہزار بچوں کا ہدف۔

بلوچستان: 25 اضلاع میں 19 لاکھ 90 ہزار بچوں کو کور کیا جائے گا۔

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں 4 لاکھ 50 ہزار بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔