LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بھارت کی موجودہ قیادت نفرت کی سیاست سے اپنے ہی ملک کو نقصان پہنچا رہی ہے: سفیر فیصل نیاز ترمذی پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری خضدار میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد جہنم واصل بھارت فلسطین کیخلاف اسرائیل کو اسلحہ اور دفاعی پرزے فراہم کرتا رہا: ایمنسٹی انٹرنیشنل ترک وزیر خارجہ کی حماس کے نئے سربراہ خلیل الحیہ سے ملاقات، امن مذاکرات پر زور اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال وفاقی آئینی عدالت کا ریٹائرڈ ملازمین کے حق میں بڑا فیصلہ وزیراعظم کی بجلی چوری کے خاتمے کیلئے سخت اقدامات کی ہدایت کشمیر میں انتخابات کا فیصلہ بیلٹ سے ہونا چاہئے، بلٹ سے نہیں: بلاول بھٹو نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی ایران کا اردن میں امریکی ایئربیس پر حملہ، تین ایف 35 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کامن ویلتھ گیمز: ارشد ندیم نے جیولین تھرو کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا اوورسیز پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم 4 اکتوبر احتجاج کیس: علیمہ اور عظمیٰ خان اشتہاری قرار، دائمی وارنٹ جاری آزاد کشمیر اسمبلی میں ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن کمیشن کے قیام کی قرارداد منظور

پاکستان اور صومالیہ کے درمیان سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا فری معاہدہ

Web Desk

24 January 2026

پاکستان اور صومالیہ نے سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا فری معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کو مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔

معاہدے پر صومالیہ کی وزارتِ خارجہ کے سیکرٹری اور پاکستان کی وزارتِ داخلہ کے سیکرٹری نے دستخط کیے۔ اس موقع پر صومالیہ کے وزیرِ داخلہ علی یوسف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ افریقہ عالمی جیوپولیٹیکل منظرنامے میں اہمیت رکھتا ہے اور پاکستان افریقی ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔ انہوں نے سرحد پار جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ کوششوں پر بھی زور دیا۔