پاکستان نے ہانگ کانگ کو ہرا کر آئی بی ایس ایف اسنوکر ورلڈ کپ ٹیم ٹائٹل اپنے نام کرلیا
Web Desk
23 November 2025
پاکستان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ہانگ کانگ کو شکست دے کر آئی بی ایس ایف اسنوکر ورلڈ کپ ٹیم چیمپئن شپ جیت لی۔ مسقط میں ہونے والے فائنل میں پاکستانی ٹیم نے بیسٹ آف فائیو فریمز میں تین دو سے کامیابی حاصل کی۔
پاکستان کی جانب سے اسجد اقبال اور محمد آصف پر مشتمل ٹیم نے نانسین وان اور چاو ہو مان کی جوڑی کو کانٹے کے مقابلے کے بعد ہرایا۔
ابتدائی سنگل میں اسجد اقبال کو چاو ہو مان نے شکست دے کر ہانگ کانگ کو برتری دلائی، تاہم دوسرے سنگل میں محمد آصف نے 82 کا شاندار بریک لگا کر مقابلہ برابر کردیا۔
ڈبلز میں ہانگ کانگ نے کامیابی حاصل کرکے دو ایک کی سبقت حاصل کی، لیکن ریورس سنگلز میں پاکستان نے شاندار کم بیک کیا۔
پہلے محمد آصف نے 100 کا سنچری بریک کھیل کر چاو ہو مان کو مات دی، اور فیصلہ کن فریم میں اسجد اقبال نے 104 کا بریک اسکور کرتے ہوئے نانسین وان کو شکست دے کر پاکستان کو تین دو سے فتح دلائی۔
یہ کامیابی محمد آصف کے شاندار کیرئیر کا ساتواں ورلڈ ٹائٹل ہے، جس میں تین ٹیم ٹائٹلز، تین انفرادی ورلڈ ٹائٹلز اور ایک ورلڈ ماسٹرز ٹائٹل شامل ہے۔
متعلقہ عنوانات
اسپیکر قومی اسمبلی نے زیرِ تحویل اراکین ثناء اللہ مستی خیل اور داور کنڈی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے
14 October 2026
امریکی ریاست وسکونسن میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک
14 October 2026
صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا
14 October 2026
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے رفقا کی فہرست جیل حکام کو جمع
14 October 2026
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
14 October 2026
حکومت مخالف تحریک، جے یو آئی کل ملتان میں کانفرنس کرے گی
14 October 2026
وزیراعظم کی قیمتی پتھروں کیلئے برانڈ پاکستان متعارف کروانے کی ہدایت
14 October 2026
آئینی عدالت: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست ناقابل سماعت قرار
14 October 2026