LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت مخالف تحریک، جے یو آئی کل ملتان میں کانفرنس کرے گی وزیراعظم کی قیمتی پتھروں کیلئے برانڈ پاکستان متعارف کروانے کی ہدایت آئینی عدالت: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست ناقابل سماعت قرار کے پی حکومت سیکیورٹی چیلنجز پر چڑھائی کو ترجیح دیتی رہی، قیدی رہنما کا ریلیف عدالتوں کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ خیبرپختونخوا کا فیصلہ واپس لے کر ایوان کو مضبوط بنایا جائے، یہ حکومت بندوق اور پیسے کے زور پر قائم ہے: اپوزیشن لیڈر حکومت نے مذاکرات کی ہر ممکن کوشش کی لیکن تحریک انصاف نے سیاسی خود کش حملہ کیا: بلاول بھٹو قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کی توثیق کیلئے قرارداد پیش محسن نقوی سے روسی ہم منصب کی ملاقات، وفود کی سطح پر تفصیلی مذاکرات سعودی ہوائی اڈوں پر حملوں کے باعث پاکستانی پروازیں متاثر، 114 منسوخ وزیر اعلیٰ پنجاب نے لائیو سٹاک کارڈ فیز 2 کا افتتاح کر دیا وفاقی آئینی عدالت: بشریٰ بی بی سزا معطلی کیس کی سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ ایران پر زمینی حملہ امریکی فوج کیلئے تباہ کن ثابت ہوگا: مشیر اعلیٰ کمانڈر انچیف پاسداران انقلاب پاکستان کو اکتوبر میں پہلا ایل این جی کارگو موصول، سردیوں میں گیس بحران کا خدشہ کوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ایگزیوس کا ایران کیخلاف فوجی آپریشن پر ٹرمپ اور نیتن یاہو میں بات چیت کا دعویٰ

پاکستان شاہینز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد رائزنگ سٹارز ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت لیا

Web Desk

23 November 2025

رائزنگ سٹارز ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کاٹائٹل جیت لیا

فائنل میں بنگلہ دیش اے کو شکست ۔میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔

اتوار کو ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں اس نے بنگلہ دیش اے کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی۔فائنل ٹائی ہوگیا جس کے بعد فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔پاکستان نے تیسری مرتبہ یہ ٹورنامنٹ جیتا ہے۔ اس سے قبل اس نے 2019 اور 2023 میں یہ ٹورنامنٹ جیتا تھا جب یہ ایشیا کپ ایمرجنگ کہلاتا تھا۔پاکستان شاہینز پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی ۔ اس نے گروپ مرحلے میں عمان ۔ انڈیا اے اور متحدہ عرب امارات کوشکست دی اور پھر سیمی فائنل میں سری لنکا اے کو ہرایا۔فائنل میں بنگلہ دیش اے نے ٹاس جیت کر پاکستان شاہینز کو پہلے بیٹنگ دی جو 20 اوورز میں 125 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔جواب میں بنگلہ دیش اے نے 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر125 رنز سکور کیے۔پاکستان شاہینز کی اننگز میں سعد مسعود 3 چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے 38 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے۔عرفات منہاس نے 4چوکوں کی مدد سے 25 رنز سکور کیے۔ معاذ صداقت نے 2 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے23 رنز بنائے۔انہوں نے اس ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 258 رنز سکور کیے ۔کپتان عرفان خان اور غازی غوری 9 ۔ 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔یاسرخان اور محمد فائق کوئی رن نہ بناسکے۔بنگلہ دیش اے کی طرف سے ریپون موندول نے تین اور رقیب الحسن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
بنگلہ دیش اے کی اننگز میں حبیب الرحمن 26رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ایس ایم مہروب نے 19 رنز بنائے۔رقیب الحسن نے 24 رنز کی اننگز کھیلی۔عبدالغفار ثقلین 16 اور رپون موندول 11 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
سفیان مقیم نے صرف 11 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں ۔ عرفات منہاس نے 5 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں احمد دانیال نے بھی 2 وکٹیں 11 رنز دے کر حاصل کیں ۔معاذ صداقت اور سعد مسعود نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
سپر اوور میں بنگلہ دیش اے احمد دانیال کی بولنگ پر دونوں وکٹیں گنواکر 6 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی۔
جواب میں پاکستان شاہینز نے 7 رنز کا ہدف 4 گیندوں پر پورا کرلیا۔ سعد مسعود 5اور معاذ صداقت ایک رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔