LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ملک کو انتشار سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، پی ٹی آئی وفد دہشت گردی پر نہیں مانا: امیر مقام و شیری رحمان پی ٹی آئی دہشت گردی پر تعاون سے انکاری، لانگ مارچ اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیں گے: رانا ثناء اللہ کے پی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں کرنا چاہتی، حد سے زیادہ انتظار نہیں ہو سکتا: طلال چوہدری حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار، لانگ مارچ ملتوی نہیں ہوگا: بیرسٹر گوہر نیویارک: 72 گھنٹے کے گرینڈ آپریشن میں لاپتہ اور انسانی اسمگلنگ کا شکار 34 بچے بازیاب ایران اپنے لیے مشکل یا آسان راستہ اختیار کر سکتا ہے: ٹرمپ سہیل آفریدی نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا روٹ میپ جاری کر دیا لانگ مارچ کا جواب ایمرجنسی یا گورنر راج نہیں ہونا چاہئے: بیرسٹر گوہر لانگ مارچ کو اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا: رانا ثنا اللہ چھوٹے یونٹس سے لوگ اپنی مرضی سے انتظامی سربراہ منتخب کر سکیں گے، مصطفیٰ کمال سپین میں مہنگے گھروں کے خلاف احتجاج، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک یوکرین کا حملوں کی صورت روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرنے کا اعلان سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا مقبوضہ مغربی کنارے کا پورا علاقہ اسرائیل کا ہے، اتمار بن گویر

وزیرِ خزانہ سے سعودی وزیر سرمایہ کاری کی ملاقات، اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق

Web Desk

23 January 2026

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ سرمایہ کاری اور مختلف جاری منصوبوں کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سعودی قیادت کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ دونوں ممالک نے ادارہ جاتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا اور اس بات پر اتفاق ہوا کہ تکنیکی ٹیموں کے قریبی رابطے کے ذریعے مشترکہ ترجیحات کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جائے گا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو نئی وسعت دینے پر بھی زور دیا گیا۔

مزید کہا گیا کہ ملاقات میں اعلیٰ سطحی روابط کو مستحکم کرنے اور باہمی اعتماد کو مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا گیا، جو مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو نئی جہت دے گا۔