LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز میں جہازوں کیلئے نئی پابندی، خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ مقرر مسلسل اصلاحات اور مضبوط ذخائرپاکستان کے معاشی منظر نامےکو سہارا دے رہے ہیں: اے ڈی بی او آئی سی مسئلہ کشمیر کو عالمی ایجنڈے پر سرفہرست رکھے: اسحاق ڈار پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بالاتر ایک اتحاد، 96 واں سعودی قومی دن پی ٹی آئی لانگ مارچ: پنجاب حکومت کی فوج و رینجرز کی تعیناتی کی درخواست پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری ایران نے اپنا مؤقف اور شرائط امریکا تک پہنچا دیں: اسماعیل بقائی سعودی قومی دن پر صدرِ مملکت اور وزیر اعظم کی شاہ سلمان اور محمد بن سلمان کو مبارکباد اقتصادی جائزہ مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا علم اور اخلاق جارح دشمن کا ہاتھ کاٹ سکتے ہیں، ایرانی سپریم لیڈر نیویارک میں امریکی و ایرانی وفود کی ملاقات امریکا کے اصرار پر ہوئی، ایرانی میڈیا بحیرہ احمر کے راستے پاکستان کیلئے سعودی خام تیل کی ترسیل دوبارہ شروع وائٹ ہاؤس نے ’ٹرمپ ٹی وی‘ کے نام سے 24 گھنٹے چلنے والا چینل لانچ کر دیا ایران کے پڑوسی ممالک کا کشیدگی کے خاتمے کیلئے سفارتکاری عمل کی بحالی پر زور آئی ایم ایف کا یوکرین کو معاشی استحکام برقرار رکھنے کیلئے فنڈنگ کا فیصلہ

پاکستان اور سعودیہ میں سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزا شرائط ختم

Web Desk

22 September 2026

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی اور سرکاری (ڈپلومیٹک و آفیشل) پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا کی شرائط ختم کرنے کا ایک تاریخی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس اہم معاہدے پر نیویارک میں اقوامِ متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سناتور اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے باقاعدہ دستخط کیے۔ اس پیش رفت کو دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور سفارتی تعاون میں اضافے کا اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

معاہدے کی تقریب کے بعد گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ اس معاہدے کے نتیجے میں دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان باہمی مفاد اور حکمتِ عملی پر مبنی شراکت داری مزید مضبوط ہوگی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اس فیصلے کا بنیادی مقصد اعلیٰ سطحی سفارتی روابط، سرکاری وفود کی آمدورفت اور ادارہ جاتی تبادلوں کو مزید سہولت اور رفتار فراہم کرنا ہے۔ نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ ویزا استثنیٰ کے اس اقدام سے دوطرفہ سرکاری و سفارتی سطح پر رابطے انتہائی آسان اور موثر ہو جائیں گے۔