LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار

پاکستان، سعودیہ اور ترکیے نے دفاعی معاہدے کا مسودہ تیار کرلیا: رضا ہراج

Web Desk

16 January 2026

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رضا حیات ہراج نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے نے تقریباً ایک سال کی مشاورت کے بعد ایک سہ فریقی دفاعی معاہدے کا مسودہ تیار کر لیا ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے رضا حیات ہراج نے بتایا کہ یہ ممکنہ معاہدہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گزشتہ برس اعلان کردہ دوطرفہ دفاعی معاہدے سے الگ ہے، اور اس کی حتمی منظوری کے لیے تینوں ممالک کے درمیان مکمل اتفاقِ رائے ضروری ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان سہ فریقی دفاعی معاہدہ اس وقت پائپ لائن میں ہے، اس کا مسودہ تینوں ممالک کے پاس موجود ہے اور اس پر غور و خوض جاری ہے۔

رائٹرز کے مطابق یہ پیش رفت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ خطے میں گزشتہ دو برسوں کے دوران بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سلامتی کے خدشات کے باعث تینوں ممالک دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔