LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
4 ارب کی عدم ریکوری، خریداریوں میں ڈھائی ارب کی بےضابطگیاں، آڈٹ رپورٹ جاری اقوام متحدہ میں پاکستان کا جنسی تشدد کے خاتمے کیلیے عالمی اقدامات کا مطالبہ سابق افغان کرکٹر شاپور زدران کا جسدِ خاکی بھارت سے کابل پہنچ گیا، ساتھی کرکٹرز اشکبار امریکا کی جانب سے پابندیوں میں چھوٹ ختم، ایران کا 6 کروڑ 30 لاکھ بیرل خام تیل سمندر میں پھنس گیا امریکا نے ایران پر حملے جوابی کارروائی میں کئے: سابق عہدیدار پینٹاگون امریکی صدر ایران کیخلاف حملوں کو محدود رکھنے کی کوشش کررہے ہیں: عالمی میڈیا امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کی ایران کیساتھ دوبارہ جنگی کارروائیوں پر شدید تنقید چین کے بحرالکاہل میں بیلسٹک میزائل تجربے، امریکہ کا اظہارِ تشویش غیر ملکی فوج ایرانی ساحل پر اتری تو علاقہ ان کیلئے جہنم بنا دیں گے: ایرانی بحریہ خطےمیں کشیدگی کا ذمہ دار واشنگٹن ہے: علی اکبر ولایتی مادر ملت فاطمہ جناحؒ کی آج 59 برسی منائی جارہی ہے بحری جہازوں پر حملوں کے ردعمل میں ایران پر حملےکیے، نتائج سنگین بھی ہوسکتے ہیں۔ را ٹرمپ ریڈ کارڈ معطلی کا معاملہ، یورپی ارکانِ پارلیمنٹ کا سربراہ فیفا کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ اسرائیل کا عرب لیگ کے نئے سیکرٹری جنرل کو, رام اللہ کا دورہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملے، مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے

اقتصادی سروے میں غربت بڑھنے کا انکشاف، بلوچستان سب سے متاثرہ صوبہ

Web Desk

11 June 2026

اسلام آباد: قومی اقتصادی سروے 2025-26 میں انکشاف ہوا ہے کہ ملک میں غربت کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ دیہی علاقوں کے عوام سب سے زیادہ متاثر رہے۔

سروے کے مطابق پاکستان میں غربت کی مجموعی شرح بڑھ کر 28.9 فیصد ہو گئی ہے۔ دیہی علاقوں میں غربت کی شرح 36.2 فیصد جبکہ شہری علاقوں میں 17.4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان ملک کا سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ رہا جہاں غربت کی شرح 47 فیصد تک پہنچ گئی۔ ماہرین کے مطابق یہ صورتحال روزگار، تعلیم اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے بڑے چیلنجز کی نشاندہی کرتی ہے۔

اقتصادی سروے میں اگرچہ معیشت کے بعض شعبوں میں بہتری کی نشاندہی کی گئی ہے، تاہم زرعی شعبہ حکومتی توقعات پوری نہ کر سکا۔ حکومت نے 4.5 فیصد ترقی کا ہدف مقرر کیا تھا لیکن زرعی شعبہ صرف 2.89 فیصد ترقی حاصل کر سکا۔

رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی اوسط شرح 6.7 فیصد رہی جبکہ ملکی معیشت کا حجم 452 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔ فی کس آمدنی ایک ہزار 901 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

اقتصادی سروے میں بعض دلچسپ اعداد و شمار بھی سامنے آئے ہیں۔ ملک میں گدھوں کی تعداد ایک سال کے دوران 60 لاکھ سے بڑھ کر 62 لاکھ ہو گئی جبکہ 39 ہزار سے زائد نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئیں۔ اسی طرح پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی تعداد پانچ لاکھ 63 ہزار سے تجاوز کر گئی۔