LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی ستمبر میں یوکرینی فوج کے 48 ہزار اہلکار ہلاک ہوئے: روسی فوجی ماہر سکیورٹی خدشات: خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دفعہ 144 نافذ صومالیہ میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں ادیس ابابا پہنچ گئیں، وطن منتقلی کے انتظامات جاری حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات، کامیابی کے دعوے، مشترکہ اعلامیہ جلد متوقع ایران کے پاس ایسا کوئی نہیں ہے جس سے مذاکرات کیے جائیں: ٹرمپ امارات نے اسرائیل جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کو دہشتگردی قرار دیدیا برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال سیاسی جماعتوں سےامید نہیں رہی، اصلاح نہ ہوئی تو کاکروچ باہر آئیں گے: سعد رفیق پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج ایف سی بلوچستان کے درجنوں میڈیکل کیمپس، ہزاروں مریضوں کا مفت علاج خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں 4 ارب 29 کروڑ روپے کی گیس چوری دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف فرانس میں طلبہ کا احتجاج، پولیس سے جھڑپیں، 1,747 افراد گرفتار

وزیراعظم سے گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے اقدامات کو سراہا گیا

Web Desk

28 January 2026

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گیٹس فاؤنڈیشن کے صدر برائے عالمی ترقی کرس ایلیاس کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال، وفاقی وزیر برائے صحت سید مصطفی کمال اور وزیر اعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں پولیو کے مکمل خاتمے تک بل گیٹس فاؤنڈیشن جیسے شراکت داروں کے تعاون سے اقدامات جاری رہیں گے۔ انہوں نے انسداد پولیو کے لیے گیٹس فاؤنڈیشن اور مسلم برادر ممالک سعودی عرب کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حکومت جامع حکمت عملی اور موثر ٹیم کے ساتھ عملی اقدامات کر رہی ہے۔

کرس ایلیاس نے پاکستان میں انسداد پولیو مہم پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ جاری اقدامات سے جلد پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ ممکن ہوگا۔ انہوں نے وزیراعظم کو بل گیٹس کی نیک خواہشات بھی پہنچائیں اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کے ساتھ تعمیری مشاورت جاری رکھنے کا یقین دلایا۔

ملاقات میں انسداد پولیو کے تحت عوامی آگاہی، ویکسین کی فراہمی، اور ملک بھر میں پولیو ٹیموں کی رسائی سے متعلق اقدامات پر تفصیلی تبادلۂ خیال بھی کیا گیا۔

وزیر اعظم کی فوکل پرسن عائشہ رضا فاروق اور وفاقی وزرا نے وفد کو موجودہ اقدامات اور پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران گیٹس فاؤنڈیشن کی ڈائریکٹر پولیو ڈاکٹر کیتھی نیوزیل کو حالیہ تقرری پر مبارکباد بھی دی گئی۔