LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بھارت سندھ طاس معاہدہ بحال کرے، پانی کو بطور ہتھیار بنانا قوانین کی خلاف ورزی ہے: اسحاق ڈار ظہران ممدانی کا ارجنٹینا و مصر کے میچ میں متنازع فیصلوں پر ردِعمل ستھرا پنجاب پراجیکٹ: مالی بد عنوانی اور ورکرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی متعدد شکایات لاہور اور کراچی میں امریکی قونصل خانے بحال، ویزا سروسز کا آغاز یورپی یونین پاکستان کا مضبوط تجارتی شراکت دار ہے: اسحاق ڈار بہتر کارکردگی سے میری ٹائم سیکٹر میں پاکستان کا درجہ 30 فیصد بلند ہوا: افتخار احمد راؤ وزیراعظم سے کروشین وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق حکومتِ پنجاب اور امریکن قونصلیٹ لاہور کا کلچر کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا اہم اجلاس، اقتصادی سفارت کاری اور فعال خارجہ پالیسی کو وقت کی ضرورت قرار دے دیا ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ: مالی سال 26ء میں سمندر پار پاکستانیوں نے 41.6 ارب ڈالر وطن بھیج دیے حکومت کا رواں مالی سال سے ہائبرڈ سکوک بانڈز کے اجرا کا فیصلہ محکمہ ایکسائز کا 25 ارب 43 کروڑ روپے کا ریکارڈ ریونیو جمع آبنائے ہرمز صرف ایرانی انتظامات کے تحت ہی کھلے گی: باقر قالیباف کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس سروس معطل محسن نقوی کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

Web Desk

9 May 2026

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرتے ہوئے پٹرولیم لیوی کی شرح میں بھی نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔ حالیہ فیصلے کے تحت پٹرول اور ڈیزل پر لیوی میں 13 روپے 91 پیسے فی لٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول پر لیوی کی مجموعی شرح 117 روپے 41 پیسے فی لٹر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی 42 روپے 60 پیسے مقرر کی گئی ہے، تاہم ڈیزل پر فریٹ مارجن میں 9 روپے 38 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 14 روپے 92 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 414 روپے 58 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔ اس کے برعکس جہازوں کے ایندھن (جیٹ فیول) کی قیمت میں 53 روپے 11 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 441 روپے 66 پیسے مقرر ہوئی ہے۔

دوسری جانب عوام کے لیے ریلیف کے طور پر مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ مٹی کا تیل 41 روپے 80 پیسے سستا ہونے کے بعد 318 روپے 96 پیسے فی لٹر پر آ گیا ہے، جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 21 روپے 7 پیسے کی کمی کے ساتھ 265 روپے 84 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ قیمتوں اور لیوی میں اس ردوبدل کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔