LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
باقر قالیباف کا ایران پر نئی امریکی پابندیاں مسترد کرنے پر چین سے اظہارِ تشکر یوکرین جنگ ہار رہا، محاذ کی صورتحال واضح ثبوت ہے: کریملن یوکرینی حملے میں مسافر بس نشانہ بن گئی، لڑکی سمیت 9 روسی ہلاک، 6 زخمی آزاد کشمیر حکومت سازی، بیرسٹر افتخار گیلانی کا نام وزیراعظم کیلئے فائنل آبنائے ہرمز مذاکرات کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی سانحہ پمز پر حکمران طبقہ زیادہ دیر نہیں چھپ سکتا: حافظ نعیم الرحمان امریکا، ایران مذاکرات کی بحالی کیلئے رابطے جاری ہیں: قطر پمز آتشزدگی کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی قائم سانحہ پمز: بچوں کی اموات آکسیجن بند ہونے اور جھلسنے سے ہوئی، ابتدائی رپورٹ ٹرمپ کا ایران پر مکمل غلبے کا دعویٰ، بڑی فتح جلد حاصل کرنے کی امید ظاہر کردی ایرانی فوج مکمل طور پر چوکس، فضائی دفاعی صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: علی رضا الہامی مریم نواز کی سرکاری ہسپتالوں میں فائر سیفٹی سسٹم کی تنصیب یقینی بنانے کی ہدایت ایران جنگ: دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کی آمد میں ایک تہائی کمی نیتن یاہو نے ایران کے ساتھ سفارتی معاہدے کے امکانات مسترد کردیے آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے شیڈول جاری

پانڈا بانڈ کا اجرا پاکستان کیلئے تاریخی کامیابی، عالمی سرمایہ کاروں نے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، محمد اورنگزیب

Web Desk

14 May 2026

محمد اورنگزیب نے پاکستان کے پہلے پانڈا بانڈ کے اجرا کو تاریخی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سرمایہ کاروں کی غیرمعمولی دلچسپی پاکستان پر بڑھتے ہوئے عالمی اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ پانڈا بانڈ کے کامیاب اجرا سے عالمی مالیاتی منڈیوں میں پاکستان کی ساکھ مزید مضبوط ہوئی ہے جبکہ دنیا نے پاکستان کی اقتصادی اصلاحات اور خودمختار مالی نظم و ضبط پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانڈا بانڈ کا اجرا پاکستان کی عالمی مالیاتی منڈیوں میں مضبوط واپسی کا اشارہ ہے اور اس کامیابی سے بین الاقوامی اقتصادی و مالیاتی روابط کا نیا باب کھلا ہے۔

وزیر خزانہ کے مطابق عالمی سرمایہ کاروں کا مثبت ردعمل اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی اصلاحاتی پالیسیوں اور معاشی تبدیلیوں کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پانڈا بانڈ پاکستان کے اقتصادی سفر میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور اس پیش رفت سے عالمی مالیاتی منڈیوں میں پاکستان کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگی۔