LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا کو مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے: ایرانی صدر ٹرمپ کا نڈال حسن کی سزائے موت براہِ راست نشر نہ کرنے کا اعلان زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 1 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ سعودی عرب میں یورپی یونین اور خلیج تعاون کونسل کا سربراہی اجلاس ملتوی الیکشن کمیشن کا پنجاب اور کنٹونمنٹس میں بلدیاتی انتخابات فوری کرانے کا فیصلہ پاکستان اور ملائیشیا کی افواج کی دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ فوجی مشق اختتام پذیر انصاف کی فراہمی کیلئے عدلیہ اور وکلاء کا تعاون ناگزیر ہے: چیف جسٹس آزاد کشمیر کابل میں چائے پینے کے بعد دہشت گردوں کو چھوڑنا بڑی غلطی تھی: اسحاق ڈار مدینہ منورہ کی جانب داغا گیا کروز میزائل سعودی فضائی دفاعی نظام نے تباہ کردیا ہماری پوری کوشش تھی خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ نہ ہو: محسن نقوی احد چیمہ کی ایم ڈی آپریشنز ورلڈ بینک سے ملاقات، پاکستان کے ترقیاتی اہداف پر اہم تبادلہ خیال روسی وزیرِ داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ایمان مزاری اور عبدالہادی چٹھہ کے جیل ٹرائل کی منظوری پشاور دیر کالونی اسکول حادثہ: ایل آر ایچ اسپتال میں 33 افراد جاں بحق اور 20 زخمی لائے گئے، ترجمان کے پی ایمرجنسی مارشل لاء سے بدتر، تمام طاقت کا سرچشمہ پارلیمنٹ ہو تو غیر مشروط مذاکرات کو تیار ہیں: محمود خان اچکزئی

پاکستان کرغزستان کے درمیان توانائی و تجارت سمیت 15 معاہدوں پر دستخط

Web Desk

4 December 2025

پاکستان اور کرغزستان کے درمیان توانائی، تجارت، سرمایہ کاری اور باہمی تعاون کے مختلف شعبوں میں 15 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے، جس سے دوطرفہ تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہو گیا۔

وزیر اعظم ہاؤس پہنچنے پر کرغزستان کے صدر صادر جپاروف کو شاندار انداز میں خوش آمدید کہا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
صدر جپاروف نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھی شرکت کی۔

ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان کی “وژن سینٹرل ایشیا” پالیسی کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی روابط کے فروغ پر اتفاق کیا، جبکہ روڈ کوریڈور کے فعال ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

گفتگو میں اس بات پر زور دیا گیا کہ تنازعات کو بین الاقوامی قانون اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے مطابق پُرامن طریقے سے حل کیا جانا چاہیے۔ اسی دوران افغانستان کے پُرامن مستقبل اور خطے میں استحکام پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

کرغزستان کے صدر نے پاکستان کو قابلِ اعتماد دوست قرار دیا اور کہا کہ توانائی ضروریات پوری کرنے کے لیے کاسا 1000 انتہائی اہم منصوبہ ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ساتھ مشترکہ عزم کا بھی اظہار کیا۔

بعد ازاں دونوں ملکوں کے درمیان توانائی، تجارت، ٹرانسپورٹ، سیکیورٹی اور دیگر شعبوں میں تعاون سے متعلق 15 معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط ہوئے، جن سے دوطرفہ شراکت داری مزید مستحکم ہو گی۔

واضح رہے کہ کرغزستان کے صدر صادر جپاروف گزشتہ روز دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے، جہاں صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔