نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں امن و استحکام پر تبادلہ
Web Desk
29 January 2026
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر سینیٹر اسحاق ڈار نے علاقائی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں مکالمہ اور سفارتکاری ہی واحد مؤثر راستہ ہیں۔ پاکستان نے مسائل کے حل کے لیے بات چیت اور تحمل پر زور دیا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے مؤقف سے اتفاق کیا اور دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور ایران کے درمیان مشاورت کے عمل کو مزید مضبوط بنانے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026