پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے درمیان 603 ملین ڈالر کے تین اہم قرض معاہدے
Web Desk
20 January 2026
اسلام آباد میں پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک (IDB) کے درمیان 603 ملین ڈالر مالیت کے تین قرض معاہدوں پر دستخط کر دیے گئے۔ معاہدوں پر دستخط وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ اور IDB کے نائب صدر ڈاکٹر رامی احمد کے درمیان ملاقات کے بعد ہوئے، جبکہ اقتصادی امور ڈویژن کے سیکرٹری محمد حمیر کریم نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
ان معاہدوں کے تحت IDB ایم-6 سکھر تا حیدرآباد موٹروے منصوبے کے لیے 475 ملین ڈالر کی مالی معاونت فراہم کرے گا، جو مجوزہ پشاور تا کراچی موٹروے کا اہم حصہ ہے۔
مزید برآں، پاکستان اور IDB کے درمیان انتہائی غریب اور سیلاب متاثرہ خاندانوں کے لیے تخفیفِ غربت پروگرام کا بھی معاہدہ ہوا، جس کی مجموعی لاگت 134.2 ملین ڈالر ہے اور IDB 118.4 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔ یہ پروگرام ملک کے 25 اضلاع میں نافذ ہوگا اور تقریباً 160,866 گھرانے مستفید ہوں گے۔
آزاد جموں و کشمیر میں اسکول سے باہر بچوں کے لیے بھی IDB 10 ملین ڈالر فراہم کرے گا، جس سے تقریباً 60,000 بچوں کو دوبارہ اسکول میں داخل کیا جائے گا اور 4,000 اساتذہ کو تربیت دی جائے گی۔
IDB کے نائب صدر ڈاکٹر رامی احمد نے کہا کہ بینک پاکستان کے ساتھ باہمی مفاد کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔ وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ نے پاکستان کے لیے IDB کی مسلسل حمایت کی تعریف کی
متعلقہ عنوانات
ملک کو انتشار سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، پی ٹی آئی وفد دہشت گردی پر نہیں مانا: امیر مقام و شیری رحمان
4 October 2026
پی ٹی آئی دہشت گردی پر تعاون سے انکاری، لانگ مارچ اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیں گے: رانا ثناء اللہ
4 October 2026
کے پی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں کرنا چاہتی، حد سے زیادہ انتظار نہیں ہو سکتا: طلال چوہدری
4 October 2026
حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار، لانگ مارچ ملتوی نہیں ہوگا: بیرسٹر گوہر
4 October 2026
نیویارک: 72 گھنٹے کے گرینڈ آپریشن میں لاپتہ اور انسانی اسمگلنگ کا شکار 34 بچے بازیاب
4 October 2026
ایران اپنے لیے مشکل یا آسان راستہ اختیار کر سکتا ہے: ٹرمپ
4 October 2026
سہیل آفریدی نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا روٹ میپ جاری کر دیا
4 October 2026
لانگ مارچ کا جواب ایمرجنسی یا گورنر راج نہیں ہونا چاہئے: بیرسٹر گوہر
4 October 2026