LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا کا آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل کیلئے خفیہ شپنگ کوریڈور قائم کرنے کا دعویٰ حوثیوں کے سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ اور آرامکو تنصیب پر ڈرون حملے اسحاق ڈار سے برازیلی وزیر خارجہ کا رابطہ، عالمی امن پر تبادلہ خیال فضل الرحمان کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات، متحدہ اپوزیشن کے قیام کا اعلان شہباز شریف نے پنشنرز کیلئے ’پروف آف لائف‘ کے جدید نظام کا افتتاح کر دیا پیپلزپارٹی کے وفد کی سپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات, قانون سازی پر تبادلہ خیال وزیراعظم سے شامی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 منظور پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق مریم نواز سے استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال لاہور: چیف جسٹس پاکستان اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے اعزاز میں استقبالیہ ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی پٹرولیم لیوی واپس نہ لی تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے: حافظ نعیم الرحمن عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس حوثی حملے میں زخمی 6 پاکستانی ملاح وطن واپس، 2 میتیں بھی منتقل

پی ایچ ایف نے جدید جی پی ایس پلیئر ٹریکنگ سسٹم متعارف کرا دیا

Web Desk

12 July 2026

پاکستان ہاکی فیڈریشن (PHF) نے قومی کھیل کی ترقی اور کھلاڑیوں کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالنے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے جدید ‘جی پی ایس پلیئر ٹریکنگ سسٹم’ (GPS Player Tracking System) متعارف کرا دیا ہے۔ اس جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا بنیادی مقصد کھلاڑیوں کی فٹنس اور میدان میں ان کی کارکردگی کا سائنسی بنیادوں پر جائزہ لینا ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق، اس جی پی ایس سسٹم کی مدد سے کھلاڑیوں کے جسمانی ورک لوڈ، کھیل کے دوران ان کی اسپیڈ اور میچ یا ٹریننگ کے بعد ریکوری کا مکمل اور درست ڈیٹا حاصل کیا جائے گا۔ اس حاصل شدہ ڈیٹا کی روشنی میں کوچنگ اسٹاف ہر کھلاڑی کے لیے انفرادی ٹریننگ پروگرامز تیار کرے گا، جس سے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور دورانِ کھیل انجریز (زخمی ہونے) کے خطرات کو کم کرنے میں نمایاں مدد ملے گی۔

ہاکی فیڈریشن نے مزید بتایا کہ قومی سینئر ٹیم کے کیمپ میں اس جدید ٹیکنالوجی کے کامیاب نفاذ اور تجربے کے بعد، اس کا دائرہ کار جونیئر ٹیموں اور ڈیولپمنٹ اسکواڈز تک بھی وسیع کیا جائے گا تاکہ نچلی سطح سے ہی کھلاڑیوں کی فٹنس کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے۔