LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کرپشن، بدعنوانی عروج پر، کے پی میں گورننس نام کی چیز نہیں: عطا تارڑ ’اب بہت ہو گیا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے‘؛ اپوزیشن اجلاس اسٹاک مارکیٹ کریش، 100 انڈیکس کی 3700 سے زائد پوائنٹس کی ریکارڈ تنزلی اربوں ڈالر کا سرپلس خسارے میں تبدیل، اپریل میں کرنٹ اکاؤنٹ 32 کروڑ ڈالر منفی ہو گیا، اسٹیٹ بینک گندم اور گیس کی ترسیل پر زیادتی ہو رہی ہے: گورنر، وزیراعلیٰ کے پی پاکستان کی ثالثی میں امریکا کے ساتھ مذاکرات کا عمل آگے بڑھ رہا ہے: ایران وزیرِ اعظم سے نیول چیف کی ملاقات، پاک بحریہ کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال حافظ نعیم الرحمان کا پٹرولیم لیوی کیخلاف وفاقی آئینی عدالت سے رجوع سی این جی بندش: وزیراعلیٰ کے پی کا وزیراعظم کو فوری گیس بحالی کیلئے خط اماراتی نیوکلیئر پلانٹ پر حملہ خطرناک، جوہری تنصیبات کو نشانہ نہ بنایا جائے: دفتر خارجہ اسحاق ڈار کا قطر کے وزیرِ مملکت خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ایران-امریکا کشیدگی اور آئی ایم ایف کی سخت شرائط کا اثر؛اسٹاک ایکسچینج کریش امریکا نے ایران کے لیے امن عمل کی 5 سخت شرائط مقرر کر دیں حکومت کے پہلے 25 ماہ میں وفاقی قرضوں میں 15 ہزار 714 ارب روپے کا ہوشربا اضافہ جنوبی وزیرستان لوئر میں وانا رستم بازار میں بم دھماکہ

صدرِ مملکت نے ہائیکورٹس کے ایڈیشنل ججز کی توثیق اور توسیع کی منظوری دیدی

Web Desk

22 January 2026

اسلام آباد: صدر مملکت نے سندھ، لاہور اور پشاور ہائیکورٹس کے ایڈیشنل ججز کی توثیق اور کچھ ججز کی مدت میں توسیع کی منظوری دے دی ہے۔

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس میاں محمد شاہ، جسٹس تسنیم سلطانہ، جسٹس ریاضت علی سحر، جسٹس محمد حسن، جسٹس عبد الحمید بھرگی، جسٹس جان علی جونیجو، جسٹس نثار احمد بھنبھرو، جسٹس علی حیدر ’آدا‘، جسٹس محمد عثمان علی ہادی اور جسٹس محمد جعفر رضا کی تقرری کنفرم کر دی گئی ہے۔
ساتھ ہی جسٹس خالد حسین شاہانی اور جسٹس سید فیض الحسن شاہ کی مدت میں چھ ماہ کی توسیع کی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ کے ججز حسن نواز مخدوم، ملک وقار حیدر اعوان، سردار اکبر علی، سید احسن رضا کاظمی، ملک جاوید اقبال وینس، محمد جواد ظفر، خالد اسحاق، ملک محمد اویس خالد، چوہدری سلطان محمود، تنویر احمد شیخ اور عابر گل خان کی تقرری کنفرم کی گئی۔ جسٹس طارق محمود باجوہ کی مدت میں چھ ماہ کی توسیع کی منظوری دی گئی۔

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد طارق آفریدی، عبدالفیاض، صلاح الدین، صادق علی، سید مدثر امیر اور قاضی جواد احسن اللہ کی تقرری بھی کنفرم ہوئی جبکہ جسٹس فرح جمشید، انعام اللہ خان، ثابت اللہ خان اور اورنگزیب کی مدت میں چھ ماہ توسیع کی گئی۔

یہ منظوری جوڈیشل کمیشن کی سفارشات اور وزیراعظم کے مشورے کے بعد دی گئی۔