ملک میں بارشوں کا نیا طاقتور سسٹم داخل ہونے کو تیار، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا
Web Desk
4 April 2026
ملک میں پہلی بارشوں کا سلسلہ ابھی ختم نہیں ہوا کہ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ایک اور طاقتور موسمی نظام کل سے 9 اپریل تک ملک کے بیشتر علاقوں میں داخل ہوگا۔ اس دوران شدید بارشوں اور ژالہ باری کا قوی امکان ہے، جس کے باعث بالائی علاقوں میں برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 5 اپریل کی شام بلوچستان کے مغربی اضلاع میں داخل ہوگا اور 9 اپریل تک بالائی علاقوں میں برقرار رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے اضلاع پنجگور، گوادر، پسنی، تربت، خضدار، قلات، کوئٹہ اور ژوب میں 5 سے 7 اپریل تک بارشیں متوقع ہیں۔ اسی دوران بارکھان، لسبیلہ، کوہلو، نصیر آباد اور گردونواح میں بھی بارش کا امکان ہے۔
پنجاب اور اسلام آباد میں 6 سے 9 اپریل کے دوران بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ متاثرہ اضلاع میں راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال اور شیخوپورہ شامل ہیں۔
سندھ کے اضلاع سکھر، لاڑکانہ، دادو، جیکب آباد اور شکارپور میں 6 اپریل کو گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ گلگت بلتستان کے اضلاع استور، اسکردو، گلگت، ہنزہ، نگر اور غذر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ آزاد کشمیر کے باغ، راولاکوٹ اور وادی نیلم میں بھی بارش اور برفباری کا خدشہ ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، جنید اکبر اور عبدالغنی آفریدی کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع
17 July 2026
اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا اقدام؛ شیشہ کیفوں کے باعث ایچ آئی وی کے پھیلاؤ پر تشویش
17 July 2026
مالی سال 26ء میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا؛ اسٹیٹ بینک نے نئے اعداد و شمار جاری
17 July 2026
اپنی چھت، محفوظ چھت پروگرام: 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دینے کا اعلان
17 July 2026
عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ
17 July 2026
چین، پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان فوری جنگ بندی، مذاکرات کی بحالی پر زور
17 July 2026
جے ڈی وینس نے کشنر اور وٹکوف پر مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات مسترد کر دیے
17 July 2026
مریم نواز کی ڈپٹی کمشنرز کو’’سانجھی سبزی‘‘ پراجیکٹ شروع کرنے کی ہدایت
17 July 2026