LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حوثی ملیشیا کا عدن ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملہ روس اور ایران کے درمیان 8 جوہری پاور یونٹس کی تعمیر کے معاہدوں پر دستخط گھریلو تنازع پر بھائی نے فائرنگ کرکے دو بہنوں کو قتل کردیا ایران کا مستقبل سپریم لیڈر کی ہدایات کے مطابق ہوگا، صدر مسعود پزشکیان انٹربینک میں روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر مزید سستا ہوگیا ماسکو میں تیسرے روس افریقہ سربراہی اجلاس کا آغاز، پوتن کا کثیر قطبی عالمی نظام پر زور سیاسی جماعتیں عوامی ریلیف اور عملی اقدامات پر توجہ دیں: شرجیل میمن پولٹری سیکٹر میں اینٹی بائیوٹکس کے استعمال میں کمی کیلئے پاکستان اور ڈنمارک کے ادارے میں معاہدہ چار ملکی اجلاس خطے میں امن و سلامتی کے لیے اہم موقع ہے، عباس عراقچی وزیراعظم آزاد کشمیر کا وادی سیماری میں ایکو ٹورازم منصوبے کا دورہ، حکومتی سرپرستی کا اعلان نیتن یاہو فتح کے قریب، میری حمایت نے بہت مدد کی: ٹرمپ کا دعویٰ اسحاق ڈار کا عمانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق ملکی ترقی کا راز مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹلائزیشن میں مضمر ہے: شہباز شریف سپین میں دو تیز رفتار ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، 30 افراد ہلاک وزیراعلیٰ مریم نواز کے کاشتکاروں کیلئے بڑے اعلانات، اپنا کسان بینک قائم کرنے کا فیصلہ

پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں، حکومت کا سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ

Web Desk

15 September 2026

پٹرولیم مصنوعات کی بین الاقوامی اور مقامی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے پیشِ نظر وفاقی حکومت نے ملک میں ایندھن کی بچت اور نقل و حمل کو محدود کرنے کے لیے ‘پٹرولیم سمارٹ لاک ڈاؤن’ نافذ کرنے کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پٹرولیم بحران کے معاشی اثرات کو کم کرنے اور سرکاری و عوامی سطح پر ایندھن کے استعمال میں فوری کمی لانے سے متعلق مختلف ہنگامی تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت سرکاری و نجی دفاتر میں ہفتے میں صرف چار دن کام کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے، جبکہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے روز مکمل چھٹی کر کے گاڑیوں کی آمد و رفت اور پٹرول کے استعمال میں کمی لانے کا پلان زیرِ غور ہے۔ اس کے علاوہ سرکاری ملازمین کے لیے ‘ورک فرام ہوم’ اور روٹیشن کے تحت کام کرنے کا فارمولا تیار کیا جا رہا ہے، جب کہ ایندھن کی بچت کی خاطر 50 فیصد سرکاری گاڑیوں کو عارضی طور پر بند (گراؤنڈ) کرنے کی بھی مضبوط تجویز شامل ہے۔

اجلاس میں نہ صرف دفاتر بلکہ کاروباری شعبے کے حوالے سے بھی سخت فیصلوں پر غور کیا جا رہا ہے، جس کے تحت ہفتے میں تین روز تجارتی مرکز و بازار بند رکھنے اور مارکیٹوں کے اوقاتِ کار محدود کرنے کی تجاویز شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم سمارٹ لاک ڈاؤن کے اس عبوری پلان کے تمام جزیات پر حتمی مشاورت مکمل کی جا چکی ہے اور وزیراعظم کی منظوری کے بعد اس پالیسی کا باضابطہ حتمی فیصلہ اور اعلان جلد متوقع ہے۔