جرمن سفیر کی وفاقی وزیر خزانہ سے ملاقات، پاکستان-جرمنی اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
Web Desk
28 January 2026
اسلام آباد: جرمن سفیر اینا لیپل نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی، جس میں دونوں فریقین نے پاکستان اور جرمنی کے درمیان اقتصادی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران تجارت، سرمایہ کاری اور ترقیاتی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے معاشی اصلاحات، مالیاتی استحکام اور پائیدار ترقی پر زور دیتے ہوئے جرمن سفیر کو ٹیکس نظام میں اصلاحات، ٹیکس بیس میں توسیع اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے بریفنگ دی۔
محمد اورنگزیب نے شفاف، مستحکم اور سرمایہ کار دوست کاروباری ماحول کی اہمیت اجاگر کی اور ٹیکس انتظامیہ کی بہتری اور سروس ڈیلیوری میں کیے گئے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔
جرمن سفیر نے پاکستان کی حکومتی اصلاحاتی اقدامات کا خیرمقدم کیا اور عالمی و علاقائی معاشی چیلنجز کے پیش نظر مشترکہ تعاون کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
متعلقہ عنوانات
اسلام آباد مفاہمت کی 7 شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی: قالیباف
4 October 2026
پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا آغاز، 5 روڈ منصوبے نجی شعبے کے سپرد
4 October 2026
ملک بھر میں 257 کارروائیوں میں 700 حوثی جنگجو مارے گئے: یمنی فوج
4 October 2026
ملک کو انتشار سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، پی ٹی آئی وفد دہشت گردی پر نہیں مانا: امیر مقام و شیری رحمان
4 October 2026
پی ٹی آئی دہشت گردی پر تعاون سے انکاری، لانگ مارچ اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیں گے: رانا ثناء اللہ
4 October 2026
کے پی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں کرنا چاہتی، حد سے زیادہ انتظار نہیں ہو سکتا: طلال چوہدری
4 October 2026
حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار، لانگ مارچ ملتوی نہیں ہوگا: بیرسٹر گوہر
4 October 2026
نیویارک: 72 گھنٹے کے گرینڈ آپریشن میں لاپتہ اور انسانی اسمگلنگ کا شکار 34 بچے بازیاب
4 October 2026