پاکستان کی معاشی شرح نمو 3 فیصد، سرکاری ہدف سے کم رہنے کا امکان، عالمی بینک
Web Desk
13 January 2026
عالمی بینک کی تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معاشی شرح نمو موجودہ مالی سال میں 3 فیصد رہنے کا امکان ہے، جبکہ حکومت نے معاشی ترقی کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کر رکھا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جون 2025 کے مقابلے میں جی ڈی پی گروتھ کے تخمینے میں 0.1 فیصد کمی کی گئی ہے۔ عالمی بینک کے مطابق مالی سال 2026-27 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو بڑھ کر 3.4 فیصد تک جا سکتی ہے۔
عالمی بینک کا کہنا ہے کہ حالیہ سیلاب کے بعد زرعی شعبے کی بحالی سے معیشت کو سہارا ملنے کی توقع ہے، جبکہ تعمیر نو کی سرگرمیوں سے بھی معاشی حالات پر مثبت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق غذائی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کے باعث مہنگائی میں بھی کمی دیکھی گئی ہے، تاہم شرح سود میں کمی کے باوجود مانیٹری پالیسی اب بھی محتاط رکھی گئی ہے۔
عالمی بینک نے خبردار کیا ہے کہ امریکی ٹیرف میں اضافے سے پاکستان کی برآمدات متاثر ہو سکتی ہیں، جبکہ تجارتی پابندیاں یا پالیسی میں غیر یقینی صورتحال خطے کی معیشت پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2026-27 میں درآمدات بڑھنے سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھنے کا خدشہ ہے، جبکہ ترسیلات زر معمول پر آنے سے بیرونی مالی دباؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
عالمی بینک کا کہنا ہے کہ نجی شعبے کے لیے اصلاحات سے روزگار کے مواقع اور معاشی ترقی میں اضافہ ممکن ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صنعتی شعبے میں سرگرمیاں تیز ہو رہی ہیں اور بینکوں کی جانب سے قرضوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026