وزیراعظم کا زرمبادلہ کے ذخائر تاریخی سطح 21.4 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اظہارِ تشکر
Web Desk
18 September 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر ۲۱.۴ ارب ڈالر کی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے اسے معاشی استحکام کی جانب ایک بڑا اور تاریخی سنگِ میل قرار دیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر کا اس ریکارڈ سطح پر پہنچنا حکومت کی معاشی ٹیم کی دن رات محنت اور حکومت کے درست معاشی اقدامات کا واضح ثبوت ہے۔
وزیراعظم نے معاشی کامیابی کے عوامل پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ بیرونی ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلاتِ زر، سروسز کی برآمدات میں نمایاں بہتری، کرنٹ اکاؤنٹ کے تسلی بخش اعداد و شمار اور مالیاتی نظم و ضبط نے ان ذخائر میں اضافے کے لیے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی کیپیٹل مارکیٹس تک پاکستان کی دوبارہ کامیابی سے رسائی حاصل ہونا پاکستان کی معاشی پالیسیوں پر عالمی برادری اور مالیاتی اداروں کے بحال ہوتے ہوئے اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ذخائر میں اس تاریخی اضافے سے نہ صرف پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کی صلاحیت انتہائی مضبوط ہو گی بلکہ عالمی معاشی دشواریوں کا مقابلہ کرنے کی قومی استعداد میں بھی ملحوظ اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مستحکم معاشی بنیاد ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور پائیدار معاشی ترقی کے نئے دور کا آغاز کرے گی۔ وزیراعظم نے اس غیر معمولی کامیابی پر وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، گورنر سٹیٹ بینک، معاشی ٹیم اور خاص طور پر اوورسیز پاکستانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 November 2026
9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول
23 November 2026
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
23 November 2026
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا
23 November 2026
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026