مشرق وسطیٰ میں کشیدگی : پاکستان سے آج بھی 39 پروازیں منسوخ کردی گئیں
Web Desk
5 April 2026
مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان سے آج بھی مجموعی طور پر 39 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جبکہ گزشتہ پانچ ہفتوں کے دوران منسوخ پروازوں کی تعداد تین ہزار تک جا پہنچی ہے۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی سے آج جدہ، نجف، ابوظبی، بحرین، شارجہ اور دبئی کے لیے 14 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ اسی طرح اسلام آباد سے مسقط، العین، ابوظبی، دمام اور فجیرہ جانے والی 7 پروازیں بھی منسوخ ہوئیں۔
لاہور سے دبئی، ریاض، جدہ اور ابوظبی کے لیے 8 پروازیں متاثر ہوئیں، جبکہ ملتان سے دوحہ کے لیے غیر ملکی فضائی کمپنی کی 2 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
مزید برآں کراچی سے اندرون ملک ملتان، لاہور اور اسلام آباد کی 5 پروازیں بھی منسوخ ہوئیں، جبکہ اسلام آباد سے گلگت جانے والی آج کی تمام 4 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے باعث فضائی آپریشن شدید متاثر ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، جنید اکبر اور عبدالغنی آفریدی کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع
17 July 2026
اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا اقدام؛ شیشہ کیفوں کے باعث ایچ آئی وی کے پھیلاؤ پر تشویش
17 July 2026
مالی سال 26ء میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا؛ اسٹیٹ بینک نے نئے اعداد و شمار جاری
17 July 2026
اپنی چھت، محفوظ چھت پروگرام: 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دینے کا اعلان
17 July 2026
عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ
17 July 2026
چین، پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان فوری جنگ بندی، مذاکرات کی بحالی پر زور
17 July 2026
جے ڈی وینس نے کشنر اور وٹکوف پر مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات مسترد کر دیے
17 July 2026
مریم نواز کی ڈپٹی کمشنرز کو’’سانجھی سبزی‘‘ پراجیکٹ شروع کرنے کی ہدایت
17 July 2026