LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مذاکراتی کمیٹی کو بھیجے ڈرافٹ کا مسودہ جاری کر دیا اسلام آباد مفاہمت کی 7 شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی: قالیباف پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا آغاز، 5 روڈ منصوبے نجی شعبے کے سپرد ملک بھر میں 257 کارروائیوں میں 700 حوثی جنگجو مارے گئے: یمنی فوج ملک کو انتشار سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، پی ٹی آئی وفد دہشت گردی پر نہیں مانا: امیر مقام و شیری رحمان پی ٹی آئی دہشت گردی پر تعاون سے انکاری، لانگ مارچ اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیں گے: رانا ثناء اللہ کے پی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں کرنا چاہتی، حد سے زیادہ انتظار نہیں ہو سکتا: طلال چوہدری حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار، لانگ مارچ ملتوی نہیں ہوگا: بیرسٹر گوہر نیویارک: 72 گھنٹے کے گرینڈ آپریشن میں لاپتہ اور انسانی اسمگلنگ کا شکار 34 بچے بازیاب ایران اپنے لیے مشکل یا آسان راستہ اختیار کر سکتا ہے: ٹرمپ سہیل آفریدی نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا روٹ میپ جاری کر دیا لانگ مارچ کا جواب ایمرجنسی یا گورنر راج نہیں ہونا چاہئے: بیرسٹر گوہر لانگ مارچ کو اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا: رانا ثنا اللہ چھوٹے یونٹس سے لوگ اپنی مرضی سے انتظامی سربراہ منتخب کر سکیں گے، مصطفیٰ کمال سپین میں مہنگے گھروں کے خلاف احتجاج، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان

Web Desk

29 January 2026

وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی تیاری کے لیے باضابطہ بجٹ کلینڈر جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

دستاویزات کے مطابق وزارت خزانہ کا بجٹ ونگ فروری میں ششماہی معاشی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کرے گا، جبکہ آئندہ بجٹ کے لیے تمام وزارتوں اور محکموں کی معاشی کارکردگی کا جائزہ 20 فروری تک مکمل کر لیا جائے گا۔

بجٹ کلینڈر کے مطابق تمام وزارتیں اور ان کے ماتحت ادارے 20 فروری تک بجٹ کے ابتدائی تخمینے اور ترقیاتی اخراجات کے تخمینے وزارت خزانہ کو فراہم کریں گے۔

آئندہ مالی سال کے لیے وزارتوں کی بجٹ جائزہ کمیٹی کے اجلاس 30 مارچ سے 12 اپریل تک منعقد ہوں گے، جبکہ بجٹ اسٹریٹجی پیپر 20 اپریل تک تیار کیا جائے گا۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ سالانہ منصوبہ بندی کوآرڈینیشن کمیٹی (APCC) کا اجلاس مئی کے پہلے ہفتے میں ہوگا، جس کے بعد وزیراعظم کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل (NEC) کا اجلاس مئی کے دوسرے ہفتے میں منعقد کیا جائے گا۔

وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق تمام دستاویزات کی تیاری مئی کے آخر تک مکمل کر لی جائے گی۔