پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان6 کروڑ 50 لاکھ یورو کے 3 اہم ترقیاتی معاہدوں پر دستخط
Web Desk
21 September 2026
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان ۶ کروڑ ۵۰ لاکھ یورو (تقریباً ساڑھے ۶ کروڑ یورو) کی مالی معاونت کے ۳ اہم ترقیاتی معاہدوں پر باضابطہ دستخط ہو گئے ہیں۔ وزارتِ اقتصادی امور کے ترجمان کے مطابق ان معاہدوں کے تحت ملک بھر میں تین جامع ترقیاتی پروگرام شروع کیے جائیں گے، جن کا بنیادی مقصد پاکستان میں پائیدار معاشی نمو، نجی و غیر ملکی سرمایہ کاری کا فروغ، قانون کی حکمرانی کی تقویت اور کاروبار دوست ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
ان تاریخی دستاویزات پر سیکرٹری وزارتِ اقتصادی امور ڈاکٹر محمد حمیر کریم اور یورپی یونین کے پاکستان میں سفیر ریمونڈاس کروبلیس (Raimondas Karoblis) نے دستخط کیے۔ ان معاہدوں کے ذریعے یورپی یونین کا ‘گلوبل گیٹ وے’ پروگرام پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرے گا، جس کے تحت ملک میں ٹیکس نظام کی اصلاحات، طویل مدتی مالیاتی منصوبہ بندی اور کاروباری آسانیاں پیدا کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا کے آف گرڈ اور دور دراز دیہی علاقوں میں قابلِ تجدید (سولر و متبادل) توانائی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ توانائی کے شعبے میں نجی شراکت داری کو بھی بڑھایا جائے گا۔
معاہدے کی دوسری اہم شق کے تحت خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں شہریوں کی انصاف اور بنیادی حقوق تک رسائی کو بہتر بنایا جائے گا، جبکہ پنجاب اور سندھ میں متبادل نظامِ انصا ف (ADR) اور تجارتی تنازعات کے حل کا نظام مضبوط بنایا جائے گا تاکہ یورپی اور دیگر غیر ملکی کمپنیوں کا اعتماد بحال ہو سکے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری اقتصادی امور حمیر کریم نے یورپی یونین کی مسلسل معاونت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبے پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اور بجلی کی فراہمی کے قومی اہداف سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہیں۔ یورپی یونین کے سفیر نے بھی پاکستان کی پائیدار معاشی ترقی اور پبلک سیکٹر اصلاحات میں تعاون کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
متعلقہ عنوانات
سپین میں دو تیز رفتار ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، 30 افراد ہلاک
28 October 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز کے کاشتکاروں کیلئے بڑے اعلانات، اپنا کسان بینک قائم کرنے کا فیصلہ
28 October 2026
پی سی بی اور الائیڈ بینک میں سکولز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کیلئے 10 کروڑ روپے کا معاہدہ
28 October 2026
امریکا مڈٹرم الیکشن کے بعد ایران پر بڑے حملے کیلئے تیار، خلیجی ممالک کو آگاہ کر دیا
28 October 2026
ماسکو میں گیس برآمد کرنیوالے ممالک کے آٹھویں سربراہی اجلاس کا اعلامیہ منظور
28 October 2026
جام کمال خان کا دوحہ میں پاکستانی مصنوعات کے ایکسپورٹ ڈسپلے سینٹر کا افتتاح
28 October 2026
مولانا فضل الرحمٰن کی راجہ ناصر عباس اور پی ٹی آئی وفد سے ملاقات
28 October 2026
کمانڈر کویت نیول فورس کی نیول ہیڈکوارٹرز آمد، نیول چیف سے ملاقات
28 October 2026