اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت بین الوزارتی اجلاس، یورپی یونین کے ساتھ اقتصادی تعاون پر زور
Web Desk
9 February 2026
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت ایک اعلیٰ سطح بین الوزارتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں یورپی یونین کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعاون بڑھانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ یورپی یونین پاکستان کا کلیدی اقتصادی پارٹنر ہے اور جی ایس پی پلس فریم ورک کے تحت تجارت کو وسعت دینا ناگزیر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے جی ایس پی پلس کے چار دو سالہ جائزے کامیابی سے مکمل کر لیے ہیں اور اسکیم کے تحت اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزیر قانون، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ، سیکرٹری تجارت، داخلہ، انسانی حقوق اور سمندر پار پاکستانیز کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ علاوہ ازیں بیلجیم میں متعین پاکستانی سفیر اور وفاقی و صوبائی محکموں کے دیگر اعلیٰ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
متعلقہ عنوانات
امریکا سعودی عرب کو فوجی مدد فراہم کر رہا ہے، امریکی حکام
5 October 2026
نائجیریا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 32 افراد سوار تھے
5 October 2026
مذاکرات ناکامی کی دو بنیادی وجوہات، اپوزیشن وفد بے اختیار تھا: طارق فضل چودھری
5 October 2026
چاول کی پیداوار بڑھانے کیلئے رائس پلانٹرز کے استعمال کا فیصلہ
5 October 2026
نئی جنگ کی صورت میں خطے کے امریکی اتحادی بھی متاثر ہوں گے: ایران
5 October 2026
’اپنی چھت، اپنا گھر‘ منصوبے کی کامیابی، مریم نواز کو عالمی اعزاز سے نواز دیا گیا
5 October 2026
خیبر پختونخوا کی صورتحال، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں مختلف آپشنز پر مشاورت
5 October 2026
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 6 اور 7 اکتوبر کو بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری
5 October 2026