ہارورڈ یونیورسٹی میں پاکستان کی معیشت پر اعلیٰ سطحی پینل ڈسکشن، وزیر خزانہ کا خطاب
Web Desk
12 April 2026
امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی میں پاکستان کی معیشت پر اعلیٰ سطحی پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے خصوصی خطاب کیا اور ملکی معاشی صورتحال، اصلاحات اور مستقبل کی پالیسیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع عالمی معیشت کے لیے ایک بڑا سپلائی شاک ہے، تاہم پاکستان نے توانائی کی فراہمی میں تسلسل برقرار رکھا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی سبسڈی کے بعد توانائی کی قیمتوں کو مرحلہ وار منتقل کیا گیا ہے جبکہ ٹارگٹڈ سبسڈی کا نظام جاری ہے۔
محمد اورنگزیب کے مطابق بحرانوں کے باوجود پاکستان نے مجموعی معاشی صورتحال کو بہتر انداز میں سنبھالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورو بانڈ ادائیگی ایک معمول کا معاملہ ثابت ہوئی جو بیرونی مالی اعتماد کی علامت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کراچی بندرگاہ پر ٹرانزٹ ٹریفک میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جبکہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں مارچ کے دوران ریکارڈ ترسیلات زر موصول ہوئیں۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ترسیلات زر مستقل حل نہیں، اصل توجہ برآمدات پر ہونی چاہیے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ اصل چیلنج اصلاحات پر عملدرآمد ہے، جبکہ ٹیکس نظام میں بہتری اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی بڑھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں ڈیجیٹلائزیشن اور آٹومیشن کا عمل جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صنعتی شعبے کے لیے مستقل سبسڈی کا خاتمہ ضروری ہے اور عالمی منڈی سے ہم آہنگی کے لیے ٹیرف اصلاحات پر کام کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق ملک میں شمسی توانائی کا حصہ 8000 میگاواٹ تک پہنچ چکا ہے جبکہ قابل تجدید توانائی میں مزید اضافہ حکومت کا ہدف ہے۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ چاروں صوبوں میں زرعی آمدن ٹیکس سے متعلق قانون سازی مکمل ہو چکی ہے جبکہ 28 سرکاری ادارے نجکاری کے لیے متعلقہ کمیشن کو بھیجے گئے ہیں۔
انہوں نے آبادی میں اضافہ اور ماحولیاتی تبدیلی کو بڑے چیلنجز قرار دیتے ہوئے کہا کہ کاروباری ماحول کو بہتر بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
متعلقہ عنوانات
پرنس رحیم آغا خان دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
26 May 2026
پاک چین تعلقات نئی اسٹریٹجک بلندی پر: مشترکہ اعلامیے میں “چین پاکستان سکیورٹی پارٹنرشپ” کے قیام
26 May 2026
بڑی کامیابی توحید ہے، اللہ صبر کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے، خطبہ حج
26 May 2026
“ہم جیل میں آئے ہیں یا حج پر؟” ناقص انتظامات پر پاکستانی عازمین پھٹ پڑے
26 May 2026
امریکا کو خطے میں مزید اڈے قائم کرنے کا موقع نہیں ملے گا: مجتبیٰ خامنہ ای
26 May 2026
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی: فی تولہ سونا 2400 روپے سستا
26 May 2026
پنجاب میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران شدید ہیٹ ویو کا خدشہ
26 May 2026
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سرکاری دورے پر نیویارک پہنچ گئے
26 May 2026