LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عوام حکمرانوں کی عیاشیوں کا بوجھ اٹھا رہے، ملک میں دہرا نظام نہیں چل سکتا: حافظ نعیم وزیراعظم سے سعودی کاروباری وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال امریکی صدر کا آبنائے ہرمز سے تمام سمندری بارودی سرنگیں ہٹانے کا دعویٰ شہباز شریف 31 اگست کو کرغزستان کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالتوں کے ذریعے ہی ہوگی، ججز کے فیصلوں سے امید پیدا ہوئی: علیمہ خان فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر حکومت نے خلوص نیت سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کیا: رانا ثناء اللہ 27 اگست سے مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور عمران خان کا علاج: جمائما کی جانب سے برطانوی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے مداخلت کی درخواست غیرت کے نام پر قتل کے مقدمے میں راضی نامہ بھی ملزم کو ضمانت کا حق نہیں دیتا: عدالت امریکا کا H-1B ویزا کیپ پٹیشنز پر ایک لاکھ ڈالر سے زائد فیس عائد کرنے کی تجویز کا اعلان عائشہ وہاب نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی نشست جیت لی، کانگریس کا حصہ بننے والی پہلی افغان امریکی خاتون

آئندہ مالی سال کیلئے 4 فیصد معاشی شرح نمو کا ہدف مقرر، مہنگائی 8.2 فیصد رہنے کا امکان

Web Desk

1 June 2026

سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق مالی سال 2026-27 کے لیے ملکی معیشت کی شرح نمو کا ہدف 4 فیصد مقرر کر دیا گیا ہے، جبکہ مختلف معاشی شعبوں کے لیے بھی ترقیاتی اہداف تجویز کیے گئے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو کا ہدف 3.8 فیصد جبکہ صنعتی شعبے کی شرح نمو کا ہدف 4 فیصد تجویز کیا گیا ہے۔ اسی طرح خدمات کے شعبے کی ترقی کی شرح 4.2 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال میں مہنگائی کی اوسط شرح 8.2 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ کاری کا ہدف مجموعی قومی پیداوار کے 15 فیصد تک بڑھانے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔

اعلامیے میں قومی بچتوں کا ہدف مجموعی قومی پیداوار کے 14.3 فیصد کے مساوی مقرر کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ نے مجوزہ معاشی اہداف کو حقیقت پسندانہ اور قابل حصول قرار دیتے ہوئے ان کی حمایت کی ہے۔

اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک نے بھی مالی سال 2026-27 کے معاشی اہداف کی توثیق کی ہے جبکہ وزارت تجارت نے برآمدات اور درآمدات کے مجوزہ اہداف سے اتفاق کیا ہے۔