عالمی تیل کی قیمتیں کم پھر بھی پاکستان کی معاشی ترقی سست کیوں؟مفتاح اسماعیل
Web Desk
14 January 2026
سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں گزشتہ چار سال کی کم ترین سطح پر ہیں، مگر اس کے باوجود پاکستان میں معاشی ترقی سست روی کا شکار ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکی ٹیرف کے باوجود پاکستان کی برآمدات میں کمی جاری ہے اور بھارت کے مقابلے میں امریکی ٹیرف میں رعایت سے فائدہ نہ مل سکا۔ صنعتی بجلی اور گیس کی بلند شرحیں برآمدات میں کمی کی بڑی وجہ ہیں، اور صنعتکاروں کی وارننگ درست ثابت ہوئی ہے۔ اُن کے مطابق موجودہ توانائی پالیسیاں سوالیہ نشان ہیں۔
مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ حکومت ایل این جی 8 ڈالر فی یونٹ خرید کر صنعتوں کو 15 ڈالر میں بیچ رہی ہے، جس کے باعث برآمدات پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں پاکستانی برآمدات میں 8.7 فیصد کمی دیکھی گئی جبکہ دسمبر میں برآمدات میں سالانہ 20.4 فیصد کمی تشویشناک ہے۔ تجارتی خسارہ نصف سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ کر 34.6 فیصد بڑھ گیا ہے۔
سابق وزیر خزانہ نے زور دیا کہ عالمی تیل کی کم ترین قیمتوں اور غیر معمولی عالمی و ادارہ جاتی امداد کے باوجود حکومت معیشت کو سنبھالنے میں ناکام رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026