ایس اینڈ پی اور اسٹیٹ بینک نے 2026-27 کے لیے پاکستان کی معیشت کی پیشگوئی جاری کی
Web Desk
27 January 2026
ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلی جنس نے 2026 اور 2027 کے لیے پاکستان کے معاشی اعشاریوں کی پیشگوئی کی ہے۔ ایس اینڈ پی کے مطابق 2026 میں مہنگائی کی شرح 5.1 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ 2027 میں یہ معمولی اضافہ کے ساتھ 5.6 فیصد تک جا سکتی ہے۔
کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بھی بڑھ کر 0.5 فیصد سے 1.3 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔ حقیقی جی ڈی پی نمو 2026 میں 3.5 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ ایس اینڈ پی اور اسٹیٹ بینک کی پیشگوئیوں میں مجموعی طور پر ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔
اسٹیٹ بینک نے بھی دو برسوں کے لیے مہنگائی 5 سے 7 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ رواں مالی سال کے لیے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 0 سے 1 فیصد متوقع ہے جبکہ معاشی شرح نمو 3.75 سے 4.75 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ پیشگوئیاں مہنگائی میں کمی اور معیشت میں بہتری کے مشترکہ تجزیے کو ظاہر کرتی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: عدالت کا بانی پی ٹی آئی کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم، فرخ حبیب و دیگر اشتہاری قرار
5 October 2026
گورنر راج اچھا فیصلہ نہیں، آخری حد پر نہیں جانا چاہتے: امیر مقام
5 October 2026
ریاست مخالف پروپیگنڈے کے خلاف این سی سی آئی اے کے خصوصی یونٹس قائم
5 October 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز
5 October 2026
صدر اور وزیراعظم کا قوم کی تعمیر میں اساتذہ کے کردار کو خراج تحسین
5 October 2026
سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان آمد
5 October 2026
اچھا استاد معاشرے میں مثبت تبدیلیوں کی بنیاد رکھ سکتا ہے: مریم نواز
5 October 2026
یمنی وزیر خارجہ کی حوثی ملیشیا کے خلاف فوجی کارروائی کیلئے عالمی حمایت کی اپیل
5 October 2026