LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی ٹرمپ اور شی جن پنگ کی وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات، اے آئی اور تجارت سمیت مختلف امور زیرِغور دوبارہ حملے کی صورت میں جنگ کا دائرہ بحرِ ہند سے آگے تک پھیل سکتا ہے: ایران پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان سیاسی مشاورت کا پانچواں دور، تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر گفتگو شی جن پنگ کی وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، ٹرمپ کا ریڈ کارپٹ پر شاندار استقبال اسرائیلی انتخابات: عرب جماعتوں کو الیکشن سے روکنے کا فیصلہ ترکمانستان نے ایرانی طیارے کو فضائی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا ٹرمپ آج وائٹ ہاؤس میں چینی صدر شی جن پنگ کی میزبانی کریں گے ڈاکٹر محمد نجیب نقی صدر آزاد جموں و کشمیر منتخب، حلف اٹھا لیا نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی کا اجلاس: مقدمات کی ای فائلنگ نافذ کرنے پر غور بانی پی ٹی آئی سے رفقاء کی ملاقات کا وقت ختم، کسی رہنما کو اجازت نہ مل سکی مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکر کا جی ایچ کیو کا دورہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات سیاسی لوگوں پر نٹ لانچر استعمال نہیں ہوتے، حکومت اپنی انا ختم کر کے بات سنے: بیرسٹر گوہر ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی کی اگلی قسط: اسٹیٹ بینک اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور مکمل

پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان سیاسی مشاورت کا پانچواں دور، تعاون بڑھانے پر اتفاق

Web Desk

24 September 2026

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں دور ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں منعقد ہوا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا گیا۔ پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری یورپ عائشہ علی نے کی جبکہ ڈنمارک کے وفد کی قیادت تجارت و سرمایہ کاری کی اسٹیٹ سیکریٹری سفیر سوزین ہائیڈیلنڈ نے سنبھالی۔

مذاکرات کے دوران سیاسی روابط، تجارت و سرمایہ کاری، گرین ٹرانزیشن، توانائی کے شعبوں میں تعاون، عوامی روابط اور کثیرالجہتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے دوطرفہ تعلقات میں ہونے والی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ترجمان کے مطابق، بات چیت میں تجارتی اور معاشی روابط میں وسعت لانے پر خصوصی توجہ دی گئی جبکہ پاکستان نے ‘گرین فریم ورک انگیجمنٹ ایگریمنٹ’ اور اسٹریٹجک سیکٹر کوآپریشن کے تحت ڈنمارک کے مسلسل تعاون کو بھرپور انداز میں سراہا۔

ملاکرات میں عوامی سطح پر رابطوں کو مزید آسان اور مؤثر بنانے کے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ دونوں ممالک نے دوطرفہ مکالمے کا یہ سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے، اور طے پایا ہے کہ سیاسی مشاورت کا اگلا (چھٹا) دور باہمی طور پر طے شدہ تاریخوں پر پاکستان میں منعقد ہوگا۔