پاکستان کسٹمز کا بڑا فیصلہ، شپنگ انڈسٹری میں سرکاری ایکسچینج ریٹ نافذ
Web Desk
15 January 2026
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق پاکستان کسٹمز نے جہاز رانی کی صنعت کے لیے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے سرکاری ایکسچینج ریٹس کے مطابق شپنگ چارجز نافذ کر دیے ہیں، جس کے بعد بین الاقوامی شپنگ لائنز کی جانب سے من مانی بلنگ کا مکمل خاتمہ ہو گیا ہے۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ آل پاکستان شپنگ ایسوسی ایشن نے اس فیصلے کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔ یہ پیش رفت پاکستان کسٹمز کی قائم کردہ اعلیٰ سطحی کمیٹی کی مسلسل مشاورت اور کاوشوں کا نتیجہ ہے، جس نے شپنگ ایجنٹس، ٹرمینل آپریٹرز، تجارتی تنظیموں اور بین الاقوامی شپنگ لائنز سے تفصیلی بات چیت کی۔
ایف بی آر کے مطابق مرسک (Maersk) سمیت دیگر بین الاقوامی شپنگ لائنز نے سرکاری شرح مبادلہ پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے، جس سے تاجروں اور برآمد کنندگان پر لاگت کا دباؤ کم ہونے کی توقع ہے۔
متعلقہ عنوانات
جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: عدالت کا بانی پی ٹی آئی کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم، فرخ حبیب و دیگر اشتہاری قرار
5 October 2026
گورنر راج اچھا فیصلہ نہیں، آخری حد پر نہیں جانا چاہتے: امیر مقام
5 October 2026
ریاست مخالف پروپیگنڈے کے خلاف این سی سی آئی اے کے خصوصی یونٹس قائم
5 October 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز
5 October 2026
صدر اور وزیراعظم کا قوم کی تعمیر میں اساتذہ کے کردار کو خراج تحسین
5 October 2026
سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان آمد
5 October 2026
اچھا استاد معاشرے میں مثبت تبدیلیوں کی بنیاد رکھ سکتا ہے: مریم نواز
5 October 2026
یمنی وزیر خارجہ کی حوثی ملیشیا کے خلاف فوجی کارروائی کیلئے عالمی حمایت کی اپیل
5 October 2026