معاشی محاذ پر مثبت پیش رفت، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 70 فیصد کم ہوگیا
Web Desk
19 September 2026
پاکستان کی معیشت کے لیے بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں اگست کے دوران ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں سالانہ بنیاد پر 70 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ بڑی صنعتوں (LSM) کی پیداوار میں ماہانہ بنیاد پر 9.5 فیصد کا شاندار اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال 2027ء کے ابتدائی دو ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سالانہ بنیاد پر 36 فیصد کم ہوا ہے۔ اس کے علاوہ مالی سال 2026ء میں کارپوریٹ منافع میں 15 فیصد جبکہ کمپنیوں کی نئی رجسٹریشنز میں 45 فیصد اضافہ ہوا، دوسری جانب پاکستان کے سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر بھی 21.4 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
معاشی اعداد و شمار کے مطابق ابتدائی دو ماہ کے دوران ترسیلاتِ زر 17 فیصد اضافے سے 7.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ اسی طرح سروسز کی برآمدات میں 29 فیصد، آئی ٹی برآمدات میں 17 فیصد اور فری لانسرز کی آمدن میں 42 فیصد کا بڑا اضافہ دیکھا گیا۔ ملک میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (FDI) 316 ملین ڈالر رہی جس میں سالانہ بنیاد پر 80 فیصد اضافہ ہوا۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی مجموعی ترسیلات 13.9 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ پاکستان کے ‘سسٹین ایبل پانڈا بانڈ’ کو ‘کلائمیٹ بانڈز ایوارڈ’ سے بھی نوازا گیا۔ انویسٹ پاک کے ریٹیل سرمایہ کاروں کی تعداد 12,800 ہو گئی ہے جبکہ رواں مالی سال کے دو ماہ میں 5 نئے
متعلقہ عنوانات
کیوبا میں ایک سال میں ساتواں بلیک آؤٹ، پورا ملک تاریکی میں ڈوب گیا
19 September 2026
ایران کی کوہاٹ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت، حکومت اورعوام سے تعزیت کا اظہار
19 September 2026
حوثی ملیشیا بحیرۂ احمر میں اشتعال انگیز کارروائیاں بند کرے: پاکستان
19 September 2026
آبنائے ہرمز میں ایک اور آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا: برطانیہ میری ٹائم کی تصدیق
19 September 2026
دشمن ملک سے خطرات: ایران نے 3 لاکھ 13 ہزار جانثار متحرک کر دیئے
19 September 2026
امریکا کا گرین لینڈ پر مستقل سکیورٹی کنٹرول، معاہدہ طے پا گیا: ٹرمپ کا دعویٰ
19 September 2026
جنوبی کوریا کا امریکا اور اسرائیل کی مشرق وسطیٰ کی جنگ میں فوج بھیجنے سے انکار
19 September 2026
نمازیوں کو مقدس مقام پر نشانہ بنانا انتہائی سفاکانہ اور انسانیت سوز فعل ہے: حنیف عباسی
19 September 2026